• KHI: Maghrib 5:44pm Isha 7:03pm
  • LHR: Maghrib 5:02pm Isha 6:27pm
  • ISB: Maghrib 5:03pm Isha 6:30pm
  • KHI: Maghrib 5:44pm Isha 7:03pm
  • LHR: Maghrib 5:02pm Isha 6:27pm
  • ISB: Maghrib 5:03pm Isha 6:30pm

سابق اسپیشل پراسیکیوٹر نیب کو 7 سال قید کی سزا

شائع January 6, 2018

کراچی کی احتساب عدالت نے غفلت اور لاپرواہی کا جرم ثابت ہونے پر قومی احتساب بیورو (نیب) کے سابق خصوصی پراسیکیوٹر اور سپریم کورٹ کے موجودہ ایڈووکیٹ حسین بخش بلوچ کو 7 سال قید کی سزا سنادی۔

نیب کی جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق حسین بخش بلوچ کو اختیارات کا ناجائز استعمال اور بریت کے 14 کیسز میں ملزمان سے ملی بھگت کرکے انہیں فائدہ پہنچانے کا جرم ثابت ہونے پر سزا سنائی گئی۔

عدالت نے ریمارکس دیئے کہ مجرم نے اسپیشل بپلک پراسیکیوٹر نیب کی حیثیت سے ماتحت عدالتوں کے فیصلوں کے خلاف اعلیٰ عدالتوں میں اپیلیں فائل نہیں کیں۔

عدالت کا کہنا تھا کہ حسین بخش بلوچ کی جانب سے ان 14 کیسز میں اپیلیں دائر نہ کیے جانے کی وجہ سے قومی خزانے کو کروڑوں روپے کا نقصان ہوا۔

مجرم پر اس کی غفلت اور لاپرواہی سے کیسز کے مالی اخراجات کے برابر جرمانہ بھی عائد کیا گیا۔

عدالتی حکم کے بعد حسین بخش بلوچ کو گرفتار کرکے سینٹرل جیل کراچی منتقل کردیا گیا۔

تبصرے (1) بند ہیں

Mubashar Nasir Jan 07, 2018 02:54am
Good job NAB.

کارٹون

کارٹون : 18 نومبر 2024
کارٹون : 17 نومبر 2024