• KHI: Fajr 5:37am Sunrise 6:58am
  • LHR: Fajr 5:16am Sunrise 6:42am
  • ISB: Fajr 5:24am Sunrise 6:52am
  • KHI: Fajr 5:37am Sunrise 6:58am
  • LHR: Fajr 5:16am Sunrise 6:42am
  • ISB: Fajr 5:24am Sunrise 6:52am

سکھر: جرگے کے فیصلے سے متاثرہ 16 سالہ لڑکی عدالت پہنچ گئی

شائع January 6, 2018

سکھر: فرسٹ ایڈیشنل جج (حدود) کے حکم نامے پر سکھر خواتین پولیس نے 16 سالہ لڑکی فرحاںہ رجب کا بیان ریکارڈ کرکے متاثرہ لڑکی کو والدین کے حوالے کردیا۔

فرحانہ نے عدالت کو بتایا کہ ‘ایک سال قبل مقامی جرگے نے اس کے والد پر 10 لاکھ روپے کا جرمانہ عائد کیا تھا اور عدم ادائیگی پر میری شادی 50 سالہ عمر رسیدہ شخص سے کرادی گئی تھی’۔

یہ پڑھیں: پاکستان میں 'غیرت' کے نام پر سات سال میں تین ہزار قتل

فرحانہ رجب نے عدالت سے استدعا کی کہ اسے اس کے شوہر سے طلاق دلائی جائے کیونکہ شوہر اس کے کردار پر شک کرکے بری طرح تشدد کرتا ہے.

متاثرہ لڑکی نے جرگہ کے حوالے سے بتایا کہ مقامی بزرگوں پر مشتمل جرگہ نے اس کے چچا پر مرضی کی شادی کرنے کی خواہش پر کاروکاری کی سزا سنائی۔

فرحانہ رجب کا کہنا تھا کہ ‘مقامی جرگے نے اس کے چاچا قادر بخش شیخ پر 40 لاکھ روپے اور والد لخمیر شیخ پر 10 لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: سندھ میں غیرت کے نام پر 6 افراد کا قتل

فرحانہ نے موقف اختیار کیا کہ ‘جرمانے کی رقوم کی عدم ادائیگی پر اس کے والد نے متاثرہ خاندان کے سربراہ سے اس کی شادی کرادی’۔

لڑکی نے بتایا کہ اس کے شوہر نے اس کے کردار پر شک کرتے ہوئے بہت تشدد کیا تاہم وہ مزید مار برداشت نہیں کرسکتی اس لیے طلاق چاہتی ہے.

متاثرہ لڑکی نے موقف اختیار کیا کہ ‘وہ اپنے شوہر سے طلاق لینے کے لیے خواتین پولیس اسٹیشن پہنچی تھی تاکہ عدالت کی مدد سے اپنے اہلخانہ کو جرگے کے ممکنہ تشدد سے بھی بچا سکے’۔


یہ خبر 6 جنوری 2018 کو ڈان اخبار میں شائع ہوئی

کارٹون

کارٹون : 27 نومبر 2024
کارٹون : 26 نومبر 2024