• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

معروف شیف، ماہرامور خانہ داری زبیدہ آپا مقامی قبرستان میں سپردخاک

شائع January 5, 2018

کراچی: معروف شیف اور ماہرامور خانہ داری زبیدہ طارق کو کراچی کے علاقے ڈیفنس کے مقامی قبرستان میں سپردخاک کردیا گیا۔

مرحومہ کی نماز جنازہ ڈیفنس کی سلطان مسجد میں بعد نماز جمعہ ادا کی گئیں، جس میں شعبہ ادب سے تعلق رکھنے والی شخصیات، ٹی وی فنکاروں، عزیر و اقارب سمیت شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

زبیدہ طارق کا سفرِ آخرت — فوٹو، ڈان نیوز
زبیدہ طارق کا سفرِ آخرت — فوٹو، ڈان نیوز

واضح رہے کہ زبیدہ آپا شدید علالت کے بعد 4 اور 5 جنوری کی درمیانی شب انتقال کر گئیں تھیں۔

مزید پڑھیں: ’تو اس طرح خاموشی سے آپ نے یہ دنیا چھوڑ دی‘

خاندانی ذرائع کا کہنا تھا کہ زبیدہ آپا گزشتہ کچھ عرصے سے علیل تھیں اور کراچی کے نجی ہسپتال میں زیر علاج تھیں۔

زبیدہ طارق امورِ خانہ داری اور گھریلو ٹوٹکوں کی وجہ سے مشہور تھیں اور انہیں ’زبیدہ آپا‘ کے نام سے پکارا جاتا تھا۔

انہوں نے ٹی وی پر کئی پروگرامز کرنے کے ساتھ ساتھ کھانے کی ترکیبات اور ٹوٹکوں سے متعلق کئی کتابیں بھی تحریر کیں۔

حیدر آباد دکن کی تعلیم یافتہ خاندان میں پیدا ہونے والی زبیدہ آپا 9 بہن بھائیوں میں سب سے چھوٹی تھیں۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024