• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

’تو اس طرح خاموشی سے آپ نے یہ دنیا چھوڑ دی‘

شائع January 5, 2018 اپ ڈیٹ January 9, 2018
ان کے انتقال کی خبر نے ان کے فالوورز کو غمگین اور حیران کردیا —۔
ان کے انتقال کی خبر نے ان کے فالوورز کو غمگین اور حیران کردیا —۔

معروف ٹی وی شخصیت اور شیف زبیدہ طارق کے گزشتہ رات انتقال کی خبر نے ان کے فالوورز کو غمگین اور حیران کردیا۔

زبیدہ طارق جن کو زبیدہ آپا کے نام سے جانا جاتا تھا اپنے گھریلو ٹوٹکوں کی وجہ سے کافی مشہور تھیں۔

ہم ٹی وی کے مصالحہ چینل پر نشر ہونے والا ان کا شو ’ہانڈی‘ شائقین میں کافی مقبول رہا، اس شو پر وہ شائقین کے سوالات کے جوابات دیتیں، جبکہ ان کے مسائل پر اپنے ٹوٹکے بھی بتاتی نظر آتی تھیں۔

مزید پڑھیں: معروف شیف زبیدہ طارق انتقال کر گئیں

زبیدہ آپا کے مداحوں نے ٹوئٹر پر انہیں ٹریبیوٹ بھی پیش کیا۔

انہوں نے کہا کہ ’ایک سکھانے والی ہمیں چھوڑ کر چلی گئیں، اور ان کی جگہ پر کوئی نہیں آسکتا‘۔

ان کا کہنا تھا کہ ’زبیدہ آپا آپ کی کھانے کی ترکیبات پاکستانی اور ہندوستانی گھروں میں کبھی بھلائی نہیں جائیں گی‘۔

ان کے مطابق ’ہم سب کو زبیدہ طارق کی مغفرت کی دعا کرنی چاہیے‘۔

انہوں نے کہا کہ ’زبیدہ آپا کے انتقال کی خبر سن کر دکھ ہوا، خدا انہیں سکون دے‘۔

ان کا کہنا تھا کہ ’مجھے یقین نہیں آرہا ہمارے ملک کی سب سے جادوئی خاتون ہمیں چھوڑ کر چلی گئیں‘۔

انہوں نے زبیدہ آپا کی تصویر شیئر کرنے کے ساتھ انہیں برصغیر کی واحد ثقافتی خاتون کہا۔

انہوں نے زبیدہ آپا کے اچانک انتقال پر حیرانی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ’تو اس طرح خاموشی سے آپ نے یہ دنیا چھوڑ دی‘۔

جبکہ کچھ نے ان سے ملنے کا اپنا تجربہ شیئر کیا۔

انہوں نے زبیدہ طارق کا مزاق اڑائے جانے پر اپنے افسوس کا اظہار بھی کیا۔

بہت سی معروف شوبز شخصیات نے زبیدہ آپا کے ساتھ اپنی تصاویر بھی شیئر کیں۔

یاسر حسین نے کہا کہ زبیدہ آپا نے سب کو کھانا بنانا اور کھلانا سکھایا۔

جبکہ شائستہ لودھی نے کہا کہ وہ بالکل ماں جیسی تھیں۔

انوشے اشرف نے کہا کہ وہ ہمیشہ انہیں اپنی دعاؤں میں یاد رکھیں گی۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024