• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

نیب خیبرپختونخوا کو کیپٹن (ر) صفدر کے خلاف نئی انکوائری کا حکم

شائع January 3, 2018

قومی احتساب بیورو (نیب) کے چیئرمین جسٹس (ر) جاوید اقبال نے سابق وزیراعظم نواز شریف کے داماد کیپٹن (ر) صفدر کے خلاف ٹھیکوں میں مبینہ خرد برد کے الزام کا نوٹس لیتے ہوئے مکمل جانچ پڑتال کے احکامات جاری کردیے ہیں۔

نیب کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ رکن اسمبلی کیپٹن (ر) صفدر کے خلاف مبینہ طور پر تین ارب روپے کے ٹھیکے اپنے من پسند ٹھیکیداروں کو قانون اور قواعد کو بالائے طاق رکھتے ہوئے دینے کے علاوہ جعلی اسکیموں کے ذریعے خردبرد کا الزام ہے۔

اعلامیے کے مطابق جسٹس (ر) جاوید اقبال نے مبینہ خرد برد کا نوٹس لیتے ہوئے نیب خیبرپختونخوا کو اس کی جانچ پڑتال کا حکم دیا ہے۔

چیئرمین نیب نے ڈی جی خیبرپختونخوا کو ہدایت کی ہے کہ درخواست کی جانچ پڑتال، شفاف، میرٹ اور قانون کے تقاضوں کو مدنظر رکھتے ہوئے مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے تاکہ مبینہ رقوم کی خرد برد کے تمام ذمہ داروں سے قوم کی لوٹی ہوئی رقم برآمد کرکے قومی خزانے میں جمع کرائی جاسکے اور ملزمان کو قرار واقعی سزا دلوائی جائے۔

مزید پڑھیں:ایون فیلڈ ریفرنس: نواز شریف، مریم اور کیپٹن صفدر پر فردِ جرم عائد

خیال رہے کہ 19 اکتوبر 2017 کو احتساب عدالت نے کیپٹن (ر) صفدر پر شریف خاندان کے لندن میں جائیداد کے حوالے سے الزامات میں فرد جرم عائد کیا تھا جہاں مبینہ طور پر فنڈز حاصل کرنے کا الزام تھا۔

احتساب عدالت کے مطابق ملزمان لندن میں ایون فیلڈ فلیٹس کی خریداری میں ذرائع کو پیش کرنے میں ناکام رہے تھے۔

تاہم عدالت کی جانب سے کسی کو بھی مجرم قرار نہیں دیا گیا ہے جبکہ کیپٹن (ر) صفدر سمیت دیگر کے خلاف سماعت جاری ہے۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024