• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

شاہ رخ خان بھارتی کرکٹ ٹیم کیلئے خاتون کوچ کے خواہش مند

شائع January 2, 2018

ویسے تو کسی کو کوئی بھی خواہش ظاہر کرنے سے روکا نہیں جاسکتا، لیکن بعد مرتبہ کئی اہم شخصیات بھی ایسی انوکھی خواہشات کا اظہار کردیتے ہیں کہ عام لوگ بھی ان کی خواہش پر ہنس پڑتے ہیں۔

ایسی ہی ایک خواہش بولی وڈ بادشاہ شاہ رخ خان نے بھی کی ہے، جو اپنے ملک کی مرد کرکٹ ٹیم کے لیے خاتون کوچ کے خواہش مند ہیں۔

بات صرف مرد ٹیم کے لیے خاتون کوچ کی خواہش تک محدود نہیں، بلکہ شاہ رخ خان نے اپنے ملک کی قومی ٹیم کے لیے اپنے ہی ملک کی معروف خاتون کرکٹر کو مرد کرکٹرز کا کوچ دیکھنا چاہتے ہیں۔

شاہ رخ خان نے اپنے ٹی وی ٹاک شو ’ٹیڈ ٹاک‘ (نئی سوچ) میں اپنی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ بھارتی ویمن کرکٹ ٹیم کی کپتان میتھالی راج کو مرد کرکٹ ٹیم کا کوچ دیکھنا چاہتے ہیں۔

میتھالی راج کئی سال سے انڈین ویمن ٹیم کی کپتان ہیں—فوٹو: ہندوستان ٹائمز
میتھالی راج کئی سال سے انڈین ویمن ٹیم کی کپتان ہیں—فوٹو: ہندوستان ٹائمز

خیال رہے کہ ’ٹیڈ‘ عالمی سطح کا میڈیا ٹاک شو اورکانفرنس برانڈ ہے، جس کے دنیا کے مختلف ممالک میں مقامی ٹی وی چینلز بھی ’ٹیڈ‘ کے نام سے ٹاک شوز نشر ہوتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: شاہ رخ خان کا ٹیڈ ٹاک شو

بھارت میں سال 2017 کے آخر میں شاہ رخ خان کی میزبانی میں ’اسٹار پلس‘ پر ’ٹیڈ ٹاک‘ (نئی سوچ) کے تحت پروگرام شروع ہوا۔

بھارتی ویمن کرکٹ ٹیم کی کپتان میتھالی راج کا ’ٹیڈ ٹاک‘ پروگرام آئندہ ہفتے 7 جنوری کو ریلیز ہوگا، تاہم وہ گزشتہ دن یکم جنوری کو شو کی ریکارڈنگ کیلئے پہنچیں۔

انہوں نے اپنے اس پروگرام کی دہلی ٹائمز کی جانب سے شیئر کی گئی تصویرکو ٹوئیٹ کیا۔

اس تصویر کے کیپشن میں یہی لکھا گیا کہ شاہ رخ خان نے میتھالی راج کو مرد کرکٹ ٹیم کا کوچ دیکھنے کے خواہش ظاہر کردی۔

انڈیا ڈاٹ کام کے مطابق ٹیڈ ٹاک شو میں شاہ رخ خان نے میتھالی راج سے ہر وقت کتاب پڑھے جانے سے متعلق بھی سوال کیا، جس پر ان کا کہنا تھا کہ وہ دباؤ سے بچنے کے لیے ہر وقت کتاب پڑھتی رہتی ہیں۔

میتھالی راج نے وضاحت کی کہ جب وہ کرکٹ میچ کے لیے میدان میں ہوتی ہیں، تو سب کی امیدیں ان سے وابستہ ہوتی ہیں، اور لوگ ان کی طرف ہی دیکھ رہے ہوتے ہیں، جس وجہ سے وہ دباؤ میں آجاتی ہیں۔

بھارتی ویمن کرکٹ ٹیم کی کپتان کے مطابق وہ اس دباؤ سے بچنے کے لیے کرکٹ میچ کے دوران بھی کتاب پڑھتی رہتی ہیں۔

میتھالی راج دباؤ سے بچنے کیلئے کتاب پڑھتی ہیں—فوٹو: ڈی این اے انڈیا
میتھالی راج دباؤ سے بچنے کیلئے کتاب پڑھتی ہیں—فوٹو: ڈی این اے انڈیا

خیال رہے کہ گزشتہ برس ہونے والی ویمن ورلڈ کپ میچ کے دوران میتھالی راج کی گراؤنڈ میں ہی کتاب پڑھنے کی تصویر وائرل ہوئی تھی۔

پروگرام میں اپنی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے شاہ رخ خان نے کہا کہ وہ میتھالی راج کو مرد کرکٹ ٹیم کا کوچ دیکھنا چاہتے ہیں۔

جس پر میتھالی راج نے نہایت ہی مختصر جواب دیا کہ وہ ہمیشہ بہتر سے بہتر کام کرنے کی کوشش کرتی ہیں۔

یہ دوسرا موقع ہے کہ میتھالی راج شاہ رخ خان کے شو ’ٹیڈ ٹاک‘ میں شریک ہوئی ہیں۔

مزید پڑھیں: شاہ رخ خان نے ساتھی اداکار کا کہا مان لیا

اس سے قبل میتھالی راج اسی شو میں کرن جوہر سمیت دیگر شخصیات کے ساتھ شریک ہوئی تھیں۔

اس شو کی شوٹنگ کے لیے شاہ رخ خان 4 گھنٹے کی تاخیر سے پہنچے تھے، جس پر میتھالی راج کو ان کا بہت انتظار بھی کرنا پڑا تھا۔

میتھالی راج کے پاس سب سے زیادہ رنز بنانے کا اعزاز بھی ہے—فوٹو: یوو ڈیلی
میتھالی راج کے پاس سب سے زیادہ رنز بنانے کا اعزاز بھی ہے—فوٹو: یوو ڈیلی

بعد ازاں شاہ رخ خان نے کئی گھنٹوں تک انتظار کیے جانے اور تاخیر سے پہنچنے پر میتھالی راج سمیت دیگر شخصیات سے معزرت بھی کی تھی۔

میتھالی راج کے پاس خواتین کرکٹ کے کئی عالمی ریکارڈ بھی ہیں، وہ نہ صرف سب سے زیادہ اسکور کرنے والی کرکٹر ہیں، بلکہ وہ 2 ورلڈ کپ میں بھارت کی کپتانی کرنے والی بھی واحد خاتون کرکٹر ہیں۔

گزشتہ برس ایک پریس کانفرنس کے دوران صحافی نے میتھالی راج سے سوال کیا تھا کہ وہ کس مرد کرکٹر کو پسند کرتی ہیں، جس پر وہ غصے میں آگئیں تھیں۔

میتھالی راج نے صحافی کو جھاڑ پلاتے ہوئے کہا تھا کہ کیا وہ یہی سوال کسی مرد کرکٹر سے کرتے ہیں کہ انہیں کون سی خاتون کرکٹر پسند ہے؟

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024