• KHI: Fajr 5:36am Sunrise 6:56am
  • LHR: Fajr 5:15am Sunrise 6:40am
  • ISB: Fajr 5:22am Sunrise 6:50am
  • KHI: Fajr 5:36am Sunrise 6:56am
  • LHR: Fajr 5:15am Sunrise 6:40am
  • ISB: Fajr 5:22am Sunrise 6:50am

اٹک: ہسپتال میں گیس سلنڈر دھماکے سے 6 افراد جاں بحق

شائع January 1, 2018

اٹک کے اسفند یار بخاری ہسپتال میں گیس سلنڈر دھماکے کے باعث عمارت کا ایک حصہ مکمل طور پر منہدم ہونے سے دو خواتین اور دو بچوں سمیت 6 افراد جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہوگئے۔

عمارت کے ملبے تلے دب کر زخمی ہونے والوں میں مریض اور ان کے اٹینڈنٹ شامل ہیں۔

ریسکیو ٹیموں نے عمارت کے ملبے تلے دبے افراد کو نکال لیا جبکہ زخمیوں کو طبی امداد دی گئی۔

دھماکے کی اطلاع ملتے ہی ڈسٹرکٹ پولیس افسر (ڈی پی او) اٹک عبادت نثار، ڈپٹی کمشنر رانا اکبر حیات اور رکن قومی اسمبلی شیخ آفتاب موقع پر پہنچے۔

یہ بھی پڑھیں: بہاولنگر: سلنڈر دھماکے سے 6 افراد ہلاک

رانا اکبر حیات نے ڈان نیوز سے گفتگو کے دوران عمارت کے منہدم ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ حادثے میں خواتین اور بچوں سمیت 6 افراد جان کی بازی ہار گئے، جبکہ ہسپتال میں موجود متعدد مریض اور ان کے عزیز و اقارب زخمی ہوئے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہسپتال کی عمارت سلنڈر پھٹنے سے منہدم ہوگئی جس کی تفتیش کی جا رہی ہے۔

انہوں نے ہلاکتوں کی تعداد میں اضافے کا خدشہ بھی ظاہر کیا۔

کارٹون

کارٹون : 25 نومبر 2024
کارٹون : 24 نومبر 2024