• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:14am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:41am Sunrise 7:10am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:14am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:41am Sunrise 7:10am

گالیوں سے بچنے کیلئے شاہ رخ کی ڈائریکٹر سے دلچسپ درخواست

شائع January 1, 2018
فلم میں شاہ رخ خان چھوٹے قد کے آدمی کا کردار ادا کررہے ہیں—۔
فلم میں شاہ رخ خان چھوٹے قد کے آدمی کا کردار ادا کررہے ہیں—۔

بولی وڈ اداکار شاہ رخ خان اپنے کیریئر میں پہلی مرتبہ ہدایت کار آنند ایل رائے کی فلم میں کام کرنے جارہے ہیں، جس کے نام کا اعلان اداکار نے آخر کار کردیا۔

شاہ رخ خان اس فلم میں چھوٹے قد کے آدمی کا کردار ادا کررہے ہیں، جس میں انوشکا شرما اور کترینہ کیف اہم کردار ادا کرتی نظر آئیں گی۔

شاہ رخ خان کی اس فلم کی پہلی جھلک کا انتظار بھی مداح طویل عرصے سے کررہے تھے، اور اداکار نے فلم کے نام کا اعلان اپنے کردار کی ایک جھلک کے ساتھ ہی کیا۔

مزید پڑھیں: شاہ رخ کو 'بونے' کے روپ میں کب دیکھا جاسکے گا؟

شاہ رخ خان اور ہدایت کار آنند ایل رائے نے ٹوئٹر پر ایک ساتھ آج یعنی یکم جنوری کو فلم کا نام اور شاہ رخ کے کردار کو سامنے لانے کا فیصلہ کیا۔

گزشتہ روز شاہ رخ نے ایک ٹویٹ کے ذریعے ہدایت کار سے سوال کیا کہ ’سر فلم کا ٹائٹل کا اعلان کب کرنا ہے؟ یا 2018 میں بھی گالیاں کھانی ہیں؟‘۔

جس پر آنند ایل رائے نے جواب میں کہا کہ ’ارے اپنوں کی گالیاں ہیں، کھا لیں گے، لیکن آپ بتاؤ یکم جنوری کیسا رہے گا؟‘۔

اس کے بعد شاہ رخ نے کہا کہ ’اچھا رہے گا لیکن کیا صرف ٹائٹل بتاؤ گے یا کچھ دکھاؤ گے بھی‘؟

اس کے جواب میں ہدایت کار کا کہنا تھا کہ ’نئے سال کا پہلا دن ہے خان صاحب کچھ دکھا بھی دینا چاہیے‘۔

جس کے بعد شاہ رخ خان نے آج ایک ویڈیو کے ساتھ اعلان کیا کہ ان کی آنے والی فلم کا نام ’زیریو‘ رکھا گیا ہے۔

اس ویڈیو کے آغاز میں تیز میوزک کے ساتھ ماضی کی کئی بولی وڈ فلموں کا نام ایسے پیش کیا گیا، جیسے فلم میں یہ سب شاہ رخ کے کردار کو کہا جارہا ہو‘۔

جبکہ آخر میں شاہ رخ خان نے کہا کہ ’ہم جس کے پیچھے لگ جاتے ہیں لائف بنا دیتے ہیں‘۔

خیال رہے کہ شاہ رخ خان، انوشکا شرما اور کترینہ کیف اس سے قبل ایک ساتھ 2012 کی فلم ’جب تک ہے جاں‘ میں کام کرچکے ہیں۔

ان کی نئی فلم ’زیرو‘ رواں سال 21 دسمبر کو سینما گھروں میں پیش کی جائے گی۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024