• KHI: Maghrib 5:42pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:00pm Isha 6:25pm
  • ISB: Maghrib 5:00pm Isha 6:28pm
  • KHI: Maghrib 5:42pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:00pm Isha 6:25pm
  • ISB: Maghrib 5:00pm Isha 6:28pm

حکومت کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان

شائع December 31, 2017

وفاقی حکومت نے نئے سال کے پہلے ماہ (جنوری 2018) کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 11 روپے 75 پیسے تک اضافہ کردیا۔

اسلام آباد میں ایک پریس کانفرنس میں وزیراعظم کے مشیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان کیا۔

حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں رد و بدل کرتے ہوئے پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے 6 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا ہے جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 81 روپے 53 پیسے اور 89 روپے 91 پیسے فی لیٹر ہوگی۔

مشیر خزانہ نے کہا کہ ہائی اسپیڈ ڈیزل 3 روپے96 پیسے اور لائٹ ڈیزل 6 روپے 25 پیسے فی لیٹر مہنگا ہوگا اور مٹی کے تیل کی قیمتوں میں 6 روپے79پیسے فی لیٹر اضافہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

نئی قیمتوں کے نفاذ کے بعد ہائی اسپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 89.91 فی لیٹر، لائٹ ڈیزل کی 58.37 روپے فی لیٹر اور مٹی کے تیل کی نئی قیمت 64.32 روپے ہوگی۔

مفتاح اسماعیل نے وضاحت کرتے ہوئے کہا پیٹرولیم مصنوعات پر سیلز ٹیکس میں کوئی رد و بدل نہیں ہوا ہے۔

انھوں نے کہا کہ وزیر اعظم نے آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کی سفارش پر قیمتوں میں رد وبدل کی منظوری دی ہے۔

حکومتی فیصلے کا دفاع کرتے ہوئے مشیر خزانہ کا کہنا تھا کہ عالمی مارکیٹ میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں مسلسل بڑھ رہی ہیں جبکہ پاکستان میں بنگلہ دیش، بھارت اور ترکی کے مقابلے میں پیٹرول کی قیمت سب سے کم ہے۔

پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق یکم جنوری 2018 کو رات 12 بجے سے ہوگا۔

کارٹون

کارٹون : 26 نومبر 2024
کارٹون : 25 نومبر 2024