• KHI: Asr 4:12pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:04pm
  • ISB: Asr 3:26pm Maghrib 5:04pm
  • KHI: Asr 4:12pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:04pm
  • ISB: Asr 3:26pm Maghrib 5:04pm

ورن دھون 2018 کے وسط میں شادی کریں گے؟

شائع December 31, 2017 اپ ڈیٹ January 1, 2018
نتاشہ ڈلال اور ورن دھون کو کئی بار ایک ساتھ دیکھا گیا—فوٹو: انڈیا ٹو ڈے
نتاشہ ڈلال اور ورن دھون کو کئی بار ایک ساتھ دیکھا گیا—فوٹو: انڈیا ٹو ڈے

بولی وڈ ایکشن ہیرو ورن دھون کے لیے سال 2017 بہت ہی خوش نصیب ثابت ہوا، کیوں کہ ان کی فلمیں ’جڑواں 2‘ اور ’بدریناتھ کی دلہنیاں‘ کامیاب ہوئیں۔

اگرچہ ورن دھون کی زیادہ تر فلمیں کامیاب ہی گئیں ہیں، تاہم جڑواں 2 نے تو نئے ریکارڈ بھی بنائے۔

سال 2017 میں فلموں کی کامیابی کے بعد سال 2018 میں ورن دھون کی جانب سے شادی کیے جانے کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔

ورن دھون جلد ہی جہاں ’بیوی نمبر ون‘ کے سیکوئل میں نظر آئیں گے، وہیں ان کی جانب سے 2018 کے وسط تک اپنی پرانی دوست کو بیوی بنائے جانے کا بھی امکان ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ورن دھون کی بیوی نمبر ون
دونوں کے درمیان یونیورسٹی کے دور سے تعلقات قائم ہیں—فوٹو: ٹائمز آف انڈیا
دونوں کے درمیان یونیورسٹی کے دور سے تعلقات قائم ہیں—فوٹو: ٹائمز آف انڈیا

دکن کیرونیکل کے مطابق ورن دھون نے حال ہی میں اپنے والدین کے گھر کو خیرآباد کہ دیا، تاکہ وہ اپنی شادی کے لیے ذاتی گھر بنانے میں کامیاب ہوسکیں۔

اداکار کے انتہائی قریبی دوستوں کے مطابق اگرچہ ورن دھون نے والدین کا گھر چھوڑا ہے، تاہم ان کی کوشش ہوگی کہ وہ نیا گھر اپنے اہل خانہ کے قریب ہی بنائیں۔

خبریں ہیں کہ ورن دھون اپنے والدین کا گھر اس لیے چھوڑنے پر مجبور ہوئے، کیوں کہ ان کی ہونے والی بیوی نے ان سے مطالبہ کیا تھا کہ وہ اس شرط پر ہی ان سے شادی کریں گی جب اداکار اپنا گھر بنائیں گے۔

خبر کے مطابق اداکار کی دیرینہ دوست اورکلاس فیلو نتاشہ ڈلال نے ورن دھون کے ساتھ اس بات پر شادی کی رضامندی ظاہر کی ہے کہ وہ اپنا ذاتی گھر بنائیں گے۔

مزید پڑھیں: ورن دھون کا شاندار گھر

ممکنہ طور پر ورن دھون کی شادی 2018 کے وسط تک ہونے کا امکان ہے، تاہم اس حوالے سے حتمی طور پر کچھ بھی نہیں کہا جاسکتا۔

خیال رہے کہ ورن دھون اور نتاشہ ڈلال کے درمیان محبت کی چہ مگوئیاں کافی عرصے سے جاری ہیں، دونوں کو متعدد بار ایک ساتھ بھی دیکھا جا چکا ہے۔

ورن دھون اور نتاشہ ڈلال نے گریجوئیشن کی تعلیم ایک ساتھ حاصل کی تھی، دونوں کے درمیان یونیورسٹی کے دوران ہی تعلقات استوار ہوئے تھے۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024