• KHI: Maghrib 5:42pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 4:59pm Isha 6:25pm
  • ISB: Maghrib 5:00pm Isha 6:28pm
  • KHI: Maghrib 5:42pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 4:59pm Isha 6:25pm
  • ISB: Maghrib 5:00pm Isha 6:28pm

فاٹا انضمام کےخلاف احتجاج:عائشہ گلالئی کو اسٹیج پر آنے سےروک دیا گیا

شائع December 30, 2017

اسلام آباد میں فاٹا کے انضمام کے خلاف مظاہرے کے دوران پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی سابق رہنما اور رکن قومی اسمبلی عائشہ گلالئی کو اسٹیج پر آنے سے روک دیا گیا۔

عائشہ گلالئی فاٹا کے خیبر پختونخوا میں انضمام کے خلاف احتجاجی مظاہرے میں شرکت کے لیے پہنچی تھیں اور اسٹیج پر بیٹھنے کی خواہشمند تھیں۔

تاہم انتظامیہ کی جانب سے انہیں اسٹیج کے پیچھے کرسی دی گئی جس پر عائشہ گلالئی ناراض ہوکر واپس چلی گئیں۔

مزید پڑھیں: ’عوام کی خواہشات کے برعکس فاٹا کا انضمام نہیں ہونے دیں گے‘

انتظامیہ کا کہنا تھا کہ قبائلی رسم و رواج کی وجہ سے خاتون کو اسٹیج پر نہیں بٹھا سکتے۔

عائشہ گلالئی کو، جو پی ٹی آئی چھوڑنے کے بعد اپنی الگ جماعت بنانے کا منصوبہ رکھتی ہیں، انتظامیہ سے تقریباً نصف گھنٹے تک بحث کرتے ہوئے بھی دیکھا گیا، تاہم اس کے باوجود انہیں اسٹیج پر بیٹھنے کی اجازت نہیں دی گئی۔

کارٹون

کارٹون : 27 نومبر 2024
کارٹون : 26 نومبر 2024