• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm

انوشے کو زندگی کا ساتھی مل گیا

شائع December 30, 2017
اپنی فیس بک پوسٹ پر انوشے اشرف نے اپنے منگیتر کی بہت خاص انداز میں تعریف کی —۔
اپنی فیس بک پوسٹ پر انوشے اشرف نے اپنے منگیتر کی بہت خاص انداز میں تعریف کی —۔

پاکستانی وی جے، اداکار اور مارننگ شو میزبان انوشے اشرف کو آخر کار اپنی زندگی کا ساتھی مل گیا، جن کا تعارف انہوں نے مداحوں سے اپنے فیس بک اکاؤنٹ پر کروایا۔

اپنی فیس بک پوسٹ پر انوشے اشرف نے اپنے منگیتر کی بہت خاص انداز میں تعریف کی۔

اداکار کا کہنا تھا کہ ’میرے منگیتر بہت مزاحیہ اور اچھے ہیں، اور یہی میرے لیے اہم ہے، ان کا نام سلار فاروقی ہے، دعا ہے ہم ایک ساتھ سفر کرتے ہوئے آگے بڑھیں، جانوروں کا خیال رکھیں، مزید درخت لگائیں اور ہر اس شخص سے گلے لگ کر ملیں جو اس دوران ہم سےملاقات کرے‘۔

انہوں نے اپنی پوسٹ میں ایک نہایت اہم معاملے پر بھی بات کی۔

انوشے نے کہ کہ ’وہ تمام لڑکیاں جن پر جلد شادی کرنے کا دباؤ ہے، ہونا آخر میں وہی چاہیے جو صحیح لگ رہا ہو، اور جو میرا فیصلہ ہو، عمر کی بات کرنا بیکار ہے، میں اپنے نئے رشتے کا آغاز بھروسے، دوستی اور احترام کے ساتھ کررہی ہوں‘۔

مزید پڑھیں: انوشے اشرف کے ساتھ ہر صبح ناشتے کا مزہ

انوشے اشرف نے اپنے والدین کا بھی شکریہ ادا کیا جنہوں نے اس فیصلے پر ان کا ساتھ دیا۔

ساتھ ساتھ انہوں نے اپنی اور منگیتر سالار کی نہایت خوبصورت تصاویر بھی شیئر کیں۔

خیال رہے کہ 34 سالہ انوشے نے 2002 میں انڈس میوزک چینل پر ایک وی جے کی حیثیت سے اپنے کیریئر کا آغاز کیا۔

وہ اس وقت ڈان نیوز کے مارننگ شو ’چائے ٹوسٹ اور ہوسٹ‘ کی میزبانی کررہی ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024