• KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:54am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:20am Sunrise 6:47am
  • KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:54am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:20am Sunrise 6:47am

پی ایس ایل فرنچائزوں کے 21 رکنی اسکواڈ مکمل

شائع December 29, 2017

کراچی: پاکستان سپر لیگ کی تمام چھ فرنچائزوں نے اپنے اسکواڈ کو توسیع دیتے ہوئے حتمی اسکواڈ میں نوجوان کھلاڑیوں کو شامل کر کے 21 رکنی اسکواڈ مکمل کر لیا ہے۔

پاکستان سپر لیگ کے ڈرافٹ مکمل ہو چکے ہیں لیکن بعدازاں پی ایس ایل کی تمام ٹیموں کو اپنے اپنے اسکواڈز کو 20 سے بڑھا کر 21 ارکان تک کرنے کی اجازت دے دی گئی تھی۔

پی ایس ایل فرنچائزوں نے ایک ٹیلی کانفرنس کے ذریعے لیگ کی مینجمنٹ کو کھلاڑی کے انتخاب کے حوالے سے حتمی فیصلے سے آگاہ کیا جہاں اکثر کھلاڑیوں کا انتخاب ایمرجنگ کیٹیگری سے کیا گیا ہے۔

لیگ کی چیمپیئن پشاور زلمی نے بنوں سے تعلق رکھنے والے 22 سالہ خوشدل شاہ کا انتخاب کیا جنہوں نے حالیہ ڈومیسٹک سیزن میں متاثر کن کھیل پیش کیا۔

کراچی کنگز کی جانب سے محمد طحہٰ کا ایمرجنگ کیٹیگری میں انتخاب کیا گیا ہے جبکہ فرنچائز نے ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام سے منظر عام پر آنے والے مشتاق احمد کلہوڑو کو بھی اسکواڈ کا حصہ بنایا ہے۔

دو مرتبہ کی فائنلسٹ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کے ذریعے سامنے آنے والے کوئٹہ کے 15 سالہ محمد جنید کو اسکواڈ میں شامل کیا ہے جو پی ایس ایل کے سب سے نوجوان کھلاڑی بن گئے ہیں۔

پاکستان سپر لیگ کے پہلے ایڈیشن کی چیمپیئن اسلام آباد یونائیٹڈ نے 16سالہ وکٹ کیپر بلے باز روہیل نذیر کو اسکواڈ کا حصہ بنایا ہے جو اس وقت انڈر19 ورلڈ کپ کے قومی اسکواڈ کا حصہ ہیں۔

ان چار فرنچائز کے برعکس ملتان سلطان اور لاہور قلندرز نے نسبتاً تجربہ کار کھلاڑیوں پر انحصار کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے بالترتیب شان مسعود اور عمران خان جونیئر کو اسکواڈ میں شامل کیا ہے۔

ملتان سلطان کے شان مسعود 12 ٹیسٹ میچوں میں قومی ٹیم کی نمائندگی کا اعزاز رکھتے ہیں جبکہ عمران خان جونیئر بھی تین انٹرنیشنل ٹی20 میچوں میں قومی ٹیم کی نمائندگی کر چکے ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024