• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

2017 اور ستاروں کے پسندیدہ کھانے

شائع December 30, 2017

یہ سال ہماری انٹرٹینمنٹ دنیا سے تعلق رکھنے والی اداکاراؤں کے لیے کافی کامیاب گزرا، کامیاب صرف ان کے کام کے لیے ہی نہیں بلکہ وہ اپنے فیشن میں بھی آگے رہے۔

لیکن جو بات سب سے زیادہ اہم ہے وہ یہ کہ مداحوں کو ان مشہور اداکاراؤں کی صرف فلمیں اور ڈرامے ہی دیکھنا پسند نہیں بلکہ ان کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر نظر رکھتے ہیں۔

اور ہم سب کی طرح یہ اداکارائیں بھی اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر اپنے کھانوں کی تصاویر شیئر کرنا نہیں بھولتی، یہ بھی ایک طرح کا فیشن ہی بنتا جارہا ہے۔

تو جیسے سال 2017 اپنے اختتام کو پہنچ چکا ہے، یہاں ہم اپنی پسندیدہ اداکاراؤں کے اس سال من پسند کھانوں پر ایک نظر ڈالتے ہیں، جس کی شاندار تصاویر انہوں نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر شیئر کیں۔

اور یقیناً ان تصاویر کو دیکھ کر آپ کے منہ میں بھی پانی آجائے گا۔

مہوش حیات

ڈراموں کے بعد فلموں میں اپنی شاندار اداکاری سے شائقین کو محظوظ کرنے والی اداکارہ مہوش حیات یقیناً میٹھا کھانے کی بےحد شوقین ہیں۔

Celebratin' the Victory! 🍰🎇👅 #championsTrophyOntheway2Home! 🇵🇰🙌🏽

A post shared by Mehwish Hayat (@mehwishhayatofficial) on

ان کے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر نظر ڈالی جائے تو اداکارہ نے میٹھے پکوانوں کی خوب تصاویر شیئر کررکھی ہیں۔

Pre Sehri/Late night Cravings ... !!!

A post shared by Mehwish Hayat (@mehwishhayatofficial) on

ماہرہ خان

مہوش حیات سے برعکس ماہرہ خان کو شاید برگر اور فرائز کھانے کا خاصہ شوق ہے، اور کیوں نہ ہو، ایسا کون ہوگا جسے آلو کے چپس نہ پسند ہوں؟

ماہرہ بھی اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر رواں سال کھانوں کی خوب تصاویر شیئر کرتی رہیں۔

ماورا حسین

پاکستان کے کئی نامور ڈراموں میں بہترین کام کرنے والی ماورا حسین بولی وڈ فلم ’صنم تیری قسم‘ میں بھی اپنی اداکاری سے لوگوں کو متاثر کرچکی ہیں۔

وہ بھی دوسری اداکاراؤں کی طرح سوشل میڈیا پر کافی ایکٹو رہتی ہیں جبکہ انہیں بھی کھانے پینے کی چیزوں کی تصاویر شیئر کرنے کا بےحد شوق ہے۔

Once a foodie.. 🤘🏻 #majorlove

A post shared by MAWRA 🏆 (@mawrellous) on

پاکستان میں ہی نہیں وہ دوسرے ممالک میں بھی جاکر وہاں کے کھانے شوق سے کھاتی ہیں اور ان کی تصاویر بھی پوسٹ کرتی ہیں۔

اور ان کے انسٹاگرام اکاؤنٹ کو دیکھ کر ایسا محسوس ہوتا ہے کہ وہ ہر طرح کے کھانے پسند کرتی ہیں۔

Skinny legs & scrumptious whoppers 🍔🍔❤️👅 #Foooooood

A post shared by MAWRA 🏆 (@mawrellous) on

سجل علی

ویسے تو سجل علی نے اداکار عمران عباس کے ساتھ جو تصویر انسٹاگرام پر شیئر کی وہ ان یقیناً ان کے ڈرامے کی شوٹنگ کے دوران لی گئی ہے، لیکن انہوں نے بھی کھانے کو ہی خوب اہمیت دی، ان کی تصویر میں وہ اور عمران عباس دونوں ہی کھانے پر سب سے زیادہ توجہ دے رہے ہیں۔

#noorulain 💓

A post shared by Sajal Ali Firdous (@sajalaly) on

دوسری جانب اداکاروں کی بات کی جائے تو یہ بھی اداکاراؤں سے پیچھے نہیں۔

علی ظفر

گلوکار اور اداکار علی ظفر کو اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر کھانے کی تصاویر شیئر کرنے کا بےحد شوق ہے۔

Plz do not send me such gifts. Plzzzzz. It takes a lot to refrain.

A post shared by Ali Zafar (@ali_zafar) on

انہوں نے رواں سال بھی اپنے اکاؤنٹ پر کئی ایسی تصاویر شیئر کیں جسے دیکھ کر آپ کے منہ میں پانی آجائے۔

یقیناً اس بات سے اندازہ ہوتا ہے کہ علی ظفر کو کھانے پینے کا بےحد شوق ہے۔

Morning starter. Rather afternoon.

A post shared by Ali Zafar (@ali_zafar) on

ہمایوں سعید

ہمایوں سعید ویسے تو علی ظفر جتنی تصاویر اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر پوسٹ نہیں کرتے، البتہ انہوں نے بھی رواں سال لندن سے ایک ایسی تصویر شیئر کی جس میں وہ صبح ناشتہ کررہے ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024