• KHI: Zuhr 12:33pm Asr 4:15pm
  • LHR: Zuhr 12:04pm Asr 3:30pm
  • ISB: Zuhr 12:09pm Asr 3:29pm
  • KHI: Zuhr 12:33pm Asr 4:15pm
  • LHR: Zuhr 12:04pm Asr 3:30pm
  • ISB: Zuhr 12:09pm Asr 3:29pm

مادھوری فلموں میں ’ماں‘ نہیں بننا چاہتیں

شائع December 29, 2017
مادھوری کا شمار ماضی کی کامیاب اداکاراؤں میں ہوتا ہے —۔
مادھوری کا شمار ماضی کی کامیاب اداکاراؤں میں ہوتا ہے —۔

بولی وڈ اداکارہ مادھوری ڈکشٹ نے انٹرٹینمنٹ انڈسٹری میں کئی سال کامیابی سے گزارے اور وہ ابھی بھی ہر پروجیکٹ میں اپنا بہترین کام کرنے کی کوشش کرتی ہیں۔

تاہم اداکارہ کو کچھ عرصے سے نئی فلمیں ملنے میں مشکلات کا سامنا ہورہا ہے۔

ایسا نہیں ہے کہ 50 سالہ مادھوری ڈکشٹ کو نئی اداکاراؤں کے آنے سے فلموں کی آفر نہیں ہورہی، بلکہ انہیں پہلے کی طرح آج بھی بہت سی فلموں میں کام کرنے کی پیشکش کی جارہی ہے، البتہ وہ خود ان فلموں کو سائن کرنے سے انکار کررہی ہیں۔

مزید پڑھیں: سخت ماں ہوں، مادھوری ڈکشٹ

اس کی وجہ یہ ہے کہ ان فلموں میں مادھوری کو ان کی پسند کا کردار نہیں مل پا رہا۔

ٹائمز آف انڈیا کی رپورٹ کے مطابق مادھوری ڈکشٹ کو فلموں میں ہیروئنز کی والدہ بننے کی آفرز موصول ہورہی ہیں، تاہم اداکارہ اپنی فلموں میں ابھی ’ماں‘ بننے کا کردار ادا نہیں کرنا چاہتی۔

خیال رہے کہ اس وقت بولی وڈ میں دپیکا پڈوکون، کنگنا رناوٹ، پریانکا چوپڑا اور انوشکا شرما جیسی اداکارائیں کامیابی سے آگے بڑھ رہی ہیں اور ہر فلم میں مرکزی اداکارہ کا کردار ان کو ہی آفر ہورہا ہے۔

ایسے میں ماضی میں کامیاب فلموں میں کام کرنے والی مادھوری کو ہیروئن کے کردار کی آفر نہیں کی جارہی۔

یہ بھی پڑھیں: مادھوری کا سری دیوی کو ’خراج تحسین‘

مادھوری ڈکشٹ نے بولی وڈ میں ایک شاندار کیریئر بنایا، ان کی کامیاب فلموں میں ’دیوداس‘، ’دل تو پاگل ہے‘، ’ہم آپ کے ہیں کون‘ شامل ہیں۔

تجزیہ کاروں نے انہیں صرف اداکاری کے لیے ہی نہیں بلکہ ان کے بہترین ڈانس کے لیے بھی خوب سراہا۔

واضح رہے کہ ماضی کی ایک اور کامیاب اداکارہ سری دیوی اس وقت بھی اپنے کیریئر میں تیزی سے آگے بڑھ رہی ہیں، اور بڑھتی عمر کے ساتھ انہیں بھی فلموں میں والدہ جیسے کردار ہی آفر ہورہے ہیں، اور وہ ان فلموں میں کام بھی کررہی ہیں۔

دوسری جانب اگر اداکاروں کی بات کی جائے تو 50 سال کے ہونے کے باوجود شاہ رخ خان، سلمان خان اور عامر خان اس وقت بھی بولی وڈ انڈسٹری پر راج کررہے ہیں، جبکہ اپنی عمر سے کافی چھوٹی اداکاراؤں کے ساتھ فلموں میں رومانس بھی کرتے نظر آتے ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 26 دسمبر 2024
کارٹون : 25 دسمبر 2024