• KHI: Fajr 5:58am Sunrise 7:19am
  • LHR: Fajr 5:37am Sunrise 7:03am
  • ISB: Fajr 5:45am Sunrise 7:13am
  • KHI: Fajr 5:58am Sunrise 7:19am
  • LHR: Fajr 5:37am Sunrise 7:03am
  • ISB: Fajr 5:45am Sunrise 7:13am

کیا یہ ہیں 2017 کے 6 بہترین اسمارٹ فون؟

شائع December 29, 2017 اپ ڈیٹ December 30, 2017

ہر ماہ کئی نئے اسمارٹ فونز سامنے آتے ہیں جس کے بعد ان کا انتخاب کرنا انتہائی مشکل ہوجاتا ہے۔

مگر 2017 کے بہترین اسمارٹ فونز کونسے ہیں ؟

معروف ٹیکنالوجی ویب سائٹ سی نیٹ نے رواں سال کے 6 بہترین اسمارٹ فونز کا انتخاب کیا ہے جو ہوسکتا ہے آپ کو بھی پسند آئیں۔

سام سنگ گلیکسی نوٹ 8

فوٹو بشکریہ سام سنگ
فوٹو بشکریہ سام سنگ

سام سنگ کو گزشتہ سال کے گلیکسی نوٹ سیون کے دھچکے کے بعد اس سیریز کے نئے فون گلیکسی نوٹ ایٹ کو ایک مرتبہ پھر لوگوں کے لیے قابل بھروسا بنانے کے چیلنج کا سامنا تھا، اور کمپنی نے ایسا کرکے دکھایا۔ گلیکسی ایس ایٹ کی طرح انتہائی کم بیزل یا فل فرنٹ ڈسپلے جس میں ہوم بٹن نہیں تھا، ایس پین اسٹائلوس واٹر پروف اور وائرلیس چارجنگ کے ساتھ یہ پہلا اینڈرائیڈ فون تھا جس میں کوالکوم اسنیپ ڈراگون 835 پراسیسر دیا گیا تھا، جبکہ یہ سام سنگ کا پہلا فون تھا جس میں ڈوئل کیمرہ سیٹ اپ دیا گیا اور یہ کمپنی کی تاریخ کا مہنگا ترین فون بھی ثابت ہوا۔

آئی فون ایکس (10)

فوٹو بشکریہ ایپل
فوٹو بشکریہ ایپل

ایپل نے پہلی مرتبہ اس سال تین فونز متعارف کرائے اور ان میں بہترین آئی فون ایکس ہی تھا، جو اس ڈیوائس کی 10 ویں سالگرہ کے لیے ڈیزائن کیا گیا۔ پہلی مرتبہ اس کمپنی نے او ایل ای ڈی ڈسپلے دیا جبکہ ہوم بٹن کو غائب کردیا گیا۔ اسی طرح چہرے کو شناخت کرکے فون کو ان لاک کرنے والی ٹیکنالوجی فیس آئی ڈی بھی اس کا حصہ تھا، وائرلیس چارجنگ کو بھی اس کا حصہ بنایا گیا اور یہ فون کمپنی کی تاریخ کا مہنگا ترین فون بھی ہے۔

فیچرز یہاں جانیں : ایپل کا سب سے 'بہترین' آئی فون ایکس

ایل جی وی 30

فوٹو بشکریہ ایل جی
فوٹو بشکریہ ایل جی

ایل جی کو ہمیشہ ہی سام سنگ کے مقابلے میں پیچھے رہنا پڑتا ہے، تاہم اس سال یہ فلیگ شپ فون توقعات سے زیادہ بہتر تھا۔ اس کا کیمرہ اور ویڈیو سافٹ وئیر واقعی کمال کا ہے اور یہ سام سنگ یا ایپل کے مقابلے میں کافی سستا بھی ہے جس میں بیزل لیس ڈسپلے دیا گیا ہے۔ باقی ڈوئل کیمرہ سیٹ، وائرلیس چارجنگ، واٹر ریزیزٹنٹ اور دیگر فیچرز تو اس سیریز میں کافی عرصے سے دیئے جارہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : ایل جی کا سب سے 'بہترین' اسمارٹ فون وی 30

گوگل پکسل 2

فوٹو بشکریہ گوگل
فوٹو بشکریہ گوگل

اگر اینڈرائیڈ میں سب سے بہتر کیمرے والا فون چاہتے ہیں، تو گوگل پکسل 2 آپ کا بہترین انتخاب ثابت ہوسکتا ہے، جس میں بیک پر ڈوئل کیمرہ سیٹ اپ تو نہیں، مگر سنگل کیمرہ بھی دو کیمروں سے کم کام نہیں کرتا، خاص طور پر انتہائی کم روشنی میں اس کا رزلٹ آئی فون یا کسی اور فون کے مقابلے میں بہت زیادہ اچھا ہے۔ پورٹریٹ موڈ بھی دو کیمروں والے فونز سے کسی طرح کم نہیں، اس میں بھی واٹر ریزیزٹنٹ کا فیچر موجود ہے مگر وائرلیس چارجنگ نہیں دی گئی۔

ون پلس فائیو ٹی

فوٹو بشکریہ ون پلس
فوٹو بشکریہ ون پلس

اس چینی کمپنی میں بھی لگ بھگ بیزل لیس ڈسپلے کو اس فون کا حصہ بنایا، جبکہ سام سنگ اور ایل جی سے مقابلے کے لیے ڈوئل کیمرہ سیٹ اپ بھی بہتر بنایا گیا۔ کوالکوم اسنیپ ڈراگون 835 پراسیسر، ڈیش چارجنگ ٹیکنالوجی (آدھے گھنٹے میں فون کو صفر سے ساٹھ فیصد تک چارج کرنے میں مدد دینے والی ٹیکنالوجی)، چہرے سے ان لاک کرنے کا آپشن اور ڈوئل کیمرہ سیٹ اپ والا یہ فون سام سنگ یا ایپل کے مقابلے میں 50 فیصد سستا ہے۔

موٹو جی 5 پلس

فوٹو بشکریہ موٹرولا
فوٹو بشکریہ موٹرولا

موٹرولا کا یہ فون سستا ہونے کے ساتھ فیچرز کے لحاظ سے بھی انتہائی زبردست ہے۔ میٹل باڈی، اچھا کیمرہ اور دیگر فیچرز کے ساتھ اس کی کم قیمت نے اسے لوگوں کے لیے پسندیدہ بنایا، اسے دنیا کے بیشتر ممالک میں سب سے فیورٹ بجٹ فون کا اعزاز حاصل ہوا۔

کارٹون

کارٹون : 12 جنوری 2025
کارٹون : 9 جنوری 2025