• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

'سی پیک کو ناکام بنانے کیلئے بھارت کروڑوں ڈالر استعمال کررہا ہے'

شائع December 28, 2017

وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا ہے کہ بھارت پاکستان میں انتشار پھیلانا چاہتا ہے اور سی پیک کو ناکام بنانے کے لیے کروڑوں ڈالر استعمال کررہا ہے۔

وزیر داخلہ احسن اقبال نے بلوچستان میں پہلے ایگزیکٹو پاسپورٹ آفس کا افتتاح کرتے کہا کہ مضبوط معیشت اور مضبوط پاکستان مسلم لیگ (ن) کا ایجنڈا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بھارت سی پیک کے خلاف بے بنیاد پروپیگنڈا کررہا ہے، وزیراعظم

ان کا کہنا تھا کہ بلوچستان کےعوام ایگزیکٹو پاسپورٹ جیسی سہولت سے بھرپور فائدہ اٹھائیں گے۔

انہوں نے بتایا کہ ماضی میں بلوچستان کی ترقی میں باقی رہ جانے والی کمی کو پورا کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ 4 سال بعد بلوچستان سے اغوا برائے تاوان کی آوازیں نہیں سنی اور اب گوادر سے کراچی اور دیگر شاہراہوں پر لوگ بلا خوف سفر کرتے ہیں۔

مزید پڑھیں: پاکستان میں گرفتار 'را' ایجنٹ کی ویڈیو جاری

وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ ہمارا مقابلہ بھارت اور دیگر ممالک سے معیشت کے شعبے میں ہے۔

پاکستان عوامی تحریک (پی اے ٹی) کے سربراہ طاہر القادری کی آل پارٹیز کانفرنس (اے پی سی) کے حوالے سے وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ طاہر القادری اے پی سی کو دھرنے کے بجائے قومی یکجہتی کی اے پی سی بنائیں۔

انہوں نے کہا کہ ایک دوسرے کی ٹانگ کھینچنا ملک کو ڈبو دیتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کل جماعتی کانفرنس: پیپلز پارٹی اور پی ٹی آئی کی شرکت مشکوک

پیپلز پارٹی کے دور حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ 2013 میں دہشتگردی اس قدر تھی کہ بلوچستان اور کراچی کی شاہراہیں غیر محفوظ تھیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے کبھی وہ این آر او نہیں کیا جو پیپلزپارٹی نے کیا تھا۔

واضح رہے کہ اس تقریب میں وزیر داخلہ بلوچستان سرفراز بگٹی اور چیئرمین نادرا بھی وفاقی وزیر کے ہمراہ موجود تھے۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024