• KHI: Maghrib 5:50pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm
  • KHI: Maghrib 5:50pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm

بورے والا: مسافر بس کو حادثہ، 4 افراد ہلاک

شائع December 28, 2017

بورے والا کے قریب چیچہ وطنی روڈ پر شدید دھند کے باعث مسافر بس موٹر سائیکل سوار کو بچاتے ہوئے حادثے کا شکار ہوگئی جس کے نتیجے میں 4 افراد ہلاک اور 8 زخمی ہوگئے۔

ڈان نیوز کی رپورٹ کے مطابق حادثے کا شکار بس اسلام آباد سے بورے والا جارہی تھی جسے بورے والا میں چیچہ وطنی روڈ کے قریب حادثہ پیش آیا۔

یہ بھی پڑھیں: خانیوال: مسافر بس کا ٹریلر سے تصادم، 11 افراد ہلاک

رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ تمام زخمیوں اور لاشوں کو تحصیل ہیڈ کوارٹرز ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ موسم سرما میں پاکستان کی شاہراہوں پر حادثات کی شرح بڑھ جاتی ہے جس کی اہم وجہ دھند ہے۔

مزید پڑھیں: نوشہرو فیروز: پاک فوج کی گاڑی کو حادثہ، 4 اہلکار جاں بحق

گزشتہ ہفتے صوبہ پنجاب کے علاقے راجن پور میں ٹرک نے کار کو کچل دیا تھا جس کے نتیجے میں کار میں سوار 3 ایف سی اہلکار جاں بحق اور 3 زخمی ہوگئے تھے جبکہ ٹرک ڈرائیور فرار ہوگیا تھا۔

21 دسمبر 2017 کو لاہور سے راجن پور جانے والی بس تیز رفتاری اور شدید دھند کے باعث ٹریلر سے ٹکرا گئی تھی جس کے نتیجے میں بچوں سمیت 11 افراد ہلاک اور 20 افراد زخمی ہوگئے تھے۔

اس سے قبل شانگلہ اور بٹاگرام کے اضلاع میں دو مختلف حادثات میں 5 افراد جاں بحق ہوئے، جن میں 3 فوجی اہلکار بھی شامل تھے۔

کارٹون

کارٹون : 24 دسمبر 2024
کارٹون : 23 دسمبر 2024