• KHI: Zuhr 12:32pm Asr 4:14pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:28pm
  • ISB: Zuhr 12:08pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:32pm Asr 4:14pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:28pm
  • ISB: Zuhr 12:08pm Asr 3:27pm

شہباز شریف کا سعودی عرب کا ہنگامی دورہ

شائع December 27, 2017 اپ ڈیٹ December 28, 2017

وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف ہنگامی دورے پر سعودی عرب روانہ ہوگئے۔

مسلم لیگ (ن) کے قریبی ذرائع کے مطابق شہباز شریف سعودی شاہ سلمان کی دعوت پر سعودی عرب روانہ ہوئے۔

ذرائع نے کہا کہ سعودی سفیر نے 3 روز قبل وزیراعلیٰ پنجاب سے ملاقات کی تھی اور انہیں شاہ سلمان کی طرف سے فوری ملاقات کا پیغام دیا تھا۔

ملاقات کے پیغام کے بعد شہباز شریف نے نواز شریف کی اجازت سے شاہ سلمان سے ملاقات کی حامی بھری اور وزیر اعلیٰ پنجاب کے لیے شاہی خاندان کا خصوصی طیارہ بھیجا گیا۔

لیگی ذرائع کا کہنا تھا کہ سعودی قیادت کو امریکا کی طرف سے پاکستان کو دی جانے والی دھمکیوں پر تشویش ہے، شہباز شریف اپنے دورے میں سعودی فرمانروا اور ولی عہد محمد سلمان سے ملاقاتیں کریں گے جن میں دونوں ممالک امریکی دھمکیوں پر متفقہ لائحہ عمل طے کریں گے۔

ذرائع کے کہا کہ امریکی دھمکیوں کے معاملے پر سعودی عرب پاکستان کی مدد کی خواہش رکھتا ہے۔

مزید پڑھیں: اتحادی ایک دوسرے کو تنبیہ نہیں کرتے،پاکستان کا امریکا کی دھمکی پر جواب

واضح رہے کہ امریکا کی جانب سے مسلسل پاکستان پر دہشت گردوں کی حمایت کا الزام عائد کرتے ہوئے ملک میں ان کی پناہ گاہوں کو ختم کرنے کا مطالبہ کیا جارہا ہے۔

امریکا کی جانب سے دہشت گردوں کے خلاف کارروائی نہ کرنے پر پاکستان کو مالی امداد روکنے کی دھمکی بھی دی گئی۔

پاکستان بارہا امریکا کے اس الزام کو مسترد کرتے ہوئے کہہ چکا ہے کہ اس کی سرزمین میں دہشت گردوں کی کوئی محفوظ پناہ گاہیں نہیں، بلکہ دہشت گرد افغان سرحدی علاقوں میں چھپے ہوئے ہیں اور وہاں سے پاکستان میں دہشت گرد کارروائیاں کرتے ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 24 دسمبر 2024
کارٹون : 23 دسمبر 2024