• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

2017 میں ٹوئٹر پر ’رئیس‘ سب سے زیادہ مقبول

شائع December 27, 2017 اپ ڈیٹ December 30, 2017

ایسا کہنا غلط نہیں ہوگا کہ بولی وڈ اداکار شاہ رخ خان اور پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان کی ڈیبیو بولی وڈ فلم ’رئیس‘ نے رواں سال شائقین کی خوب توجہ سمیٹی۔

اور اگر اس سال ٹوئٹر راؤنڈ اپ پر نظر ڈالی جائے تو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر سب سے زیادہ بات اس فلم کے بارے میں ہی کی گئی۔

فلم ’رئیس‘ نے صرف ہندوستان میں ہی نہیں پاکستان میں بھی لوگوں کی توجہ حاصل کی۔

مزید پڑھیں: 'رئیس' ریویو: ماہرہ کا اپنے کردار کے ساتھ انصاف

پہلے تو ہندوستان میں پاکستانی فنکاروں پر پابندی لگنے کے بعد ماہرہ خان اس فلم کی تشہیر کے لیے بھارت نہیں جاسکی۔

بعدازاں پاکستان میں فلم ’رئیس‘ پر پابندی عائد کردی گئی، جس کی وجہ فلم کا موضوع قرار دیا گیا۔

اس فلم میں شاہ رخ خان نے ایک گینگسٹر کا کردار ادا کیا تھا، جو شراب بیچنے کا کاروبار کرتا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: 'رئیس'غیر موزوں قرار، پاکستان میں ریلیز پر پابندی

فلم میں ماہرہ خان نے شاہ رخ خان کی اہلیہ کا کردار ادا کیا۔

رئیس کے بعد ٹوئٹر پر دوسرے نمبر پر سلمان خان کی فلم ’ٹائیگر زندہ ہے‘ اور ’ٹیوب لائٹ‘ کا تذکرہ کیا گیا۔

دپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ کی فلم ’پدماوتی‘ بھی ٹوئٹر پر زیر بحث رہی، اس فہرست میں وہ چوتھے نمبر پر رہی۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024