• KHI: Fajr 4:39am Sunrise 6:00am
  • LHR: Fajr 3:54am Sunrise 5:21am
  • ISB: Fajr 3:53am Sunrise 5:23am
  • KHI: Fajr 4:39am Sunrise 6:00am
  • LHR: Fajr 3:54am Sunrise 5:21am
  • ISB: Fajr 3:53am Sunrise 5:23am

وفاق پر چینی باشندوں کی سیکیورٹی کیلئے فنڈز جاری نہ کرنے کا الزام

شائع December 27, 2017

کراچی: چین نے پاکستان میں اپنے شہریوں کو خبر دار کیا ہے کہ شرپسند عناصر کی جانب سے ان کی جان کو خطرہ ہے۔

دوسری جانب سندھ پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ صوبے میں پاک چین اقتصادی راہداری (سی پیک) پر کام کرنے والے چینی ایجینئروں کی سیکیورٹی کے لیے بنائے گئے منصوبے کو مکمل کرنے کے لیے وفاق سے ملنے والا فنڈ تاحال موصول نہیں ہوا۔

سندھ پولیس کے ایک ذمہ دارنے بتایا کہ چینی شہریوں کی سیکیورٹی کے لیے ایک یونٹ فعال ہے لیکن دو یونٹس کی تشکیل کا مرحلہ باقی ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ ‘چینی انجینئروں کی سیکیورٹی کے لیے سندھ پولیس نے 1ہزار 358 اہلکاروں پر مشتمل سیکیورٹی یونٹ تشکیل دیا ہے جس میں بیشتر ریٹائرڈ فوجی ہیں’۔

یہ پڑھیں: سندھ پولیس کے 12 ہزار اہلکار مجرمانہ کارروائیوں میں ملوث، رپورٹ

انہوں نے بتایا کہ ‘مزید یونٹس بنانے کا منصوبہ زیرغور ہے جسں میں بلترتیب 1300 اور 1ہزار اہلکار شامل ہوں گے’۔

ان کا کہنا تھا کہ ‘دو سیکیورٹی یونٹس کو عدم فعال کیے جانے کی بڑی وجہ فنڈز کی کمی ہے جبکہ سندھ حکومت اپنے بجٹ سے ایک یونٹ کے اخراجات برداشت کررہی ہے’۔

انہوں نے خدشہ ظاہر کیا کہ ‘اگر وفاق کی جانب سے باقاعدہ فنڈز کا اجزا نہیں ہوا تو پہلا سیکیورٹی یونٹ بھی متاثر ہو سکتا ہے’۔

یہ بھی پڑھیں: سی پیک کی سیکیورٹی کیلئے خصوصی ڈویژن قائم

واضح رہے کہ سی پیک پر آنے والی کل لاگت کا 1 فیصد حصہ سیکیورٹی کے لیے مختص کیا گیا ہے۔

سندھ حکومت کا دعویٰ ہے کہ صوبے میں بلین ڈالر کا سی پیک منصوبہ شروع ہو چکا ہے لیکن سندھ حکومت کو وفاق کی جانب سے سیکیورٹی کی مد میں ایک فیصد بھی نہیں ملا’۔

مزید پڑھیں : سی پیک کی ’سیکیورٹی لاگت‘ بجلی صارفین ادا کریں گے

اسلام آباد میں چینی سفارتخانے نے رواں مہینے کے اوائل میں اپنی ویب سائٹ پر چینی شہریوں اور اداروں کو خبردار کیا تھا کہ وہ غیر ضروری گھر سے نہ نکلیں اور ہجوم والی جگہ پر جانے سے گریز کریں ۔

سندھ پولیس کے ذمہ دار نے بتایا کہ ‘چاروں صوبوں میں سی پیک سے منسلک چینی انجینئرز کی سیکیورٹی کے لیے اسپیشل پولیس یونٹ تشکیل دے گئے’۔

انہوں نے بتایا کہ ‘سندھ میں سیکیورٹی یونٹ کو کراچی میں چینی شہریوں کی حفاظت کے لیے تعینات کیا گیا جبکہ حیدرآباد اور سکھر کے لیے مزید دو سیکیورٹی یونٹس تشکیل دینے کی ضرورت ہے جس کی نگرانی ایس پی رینک کا افسر کرے گا’۔


یہ خبر 27 دسمبر 2017 کو ڈان اخبار میں شائع ہوئی

کارٹون

کارٹون : 26 اپریل 2025
کارٹون : 25 اپریل 2025