• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

الیکشن کمیشن کا سیاسی پارٹیوں کے 314 ارکان کو شوکاز نوٹس

شائع December 26, 2017

اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان نے الیکشن ایکٹ 2017 کی منظوری کے بعد اہلیت کے لیے درکار قانونی تقاضے پورا نہ کرنے پر سیاسی جماعتوں کے 314 ارکان کو شوکاز نوٹس جاری کردیئے۔

شوکازنوٹس حاصل کرنی والی سیاسی جماعتوں میں جمعیت علمائے اسلام (ف)، بلوچستان نیشنل پارٹی اور جمعیت علمائے اسلام (س) بھی شامل ہیں۔

یہ پڑھیں: الیکشن ایکٹ 2017: ختم نبوت سے متعلق ترامیم کی بحالی کی ہدایت

الیکشن کمیشن نے سیاسی جماعتوں کو 15 روز کی مہلت دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر مقررہ دورانیے میں سیاسی جماعتوں نے مطلوبہ معلومات فراہم نہیں کیں تو وہ انتخابات کے لیے نااہل ہو جائیں گی۔

الیکشن کمیشن نے بتایا کہ صرف 11 فیصد سیاسی جماعتیں انتخابات ایکٹ 2017 کے قانونی تقاضوں کو پورا کرسکیں گی۔

فراہم کردہ تفصیلات کے مطابق سیاسی جماعتوں کے کم ازکم 2ہزار ارکان کے شناختی کارڈز کی نقول طلب کی تھیں اور 2 لاکھ روپے کی رجسٹریشن فیس جمع کرانے کا حکم دیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: انتخابی اصلاحات ایکٹ 2017 سپریم کورٹ میں چیلنج

ڈان کو موصول دستاویزات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی)، پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)، جماعت اسلامی (جے آئی)، متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم)، عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) اور مسلم لیگ (ن) سمیت 38 سیاسی جماعتیں نافذ کردہ قانونی تقاضے پورے کرنے میں کامیاب رہی ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024