• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

ایل او سی: بھارت کی بلااشتعال فائرنگ سے 3 فوجی جوان شہید

شائع December 25, 2017 اپ ڈیٹ December 26, 2017

لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر بھارتی فورسز کی بلااشتعال فائرنگ سے 3 فوجی اہلکار شہید اور ایک زخمی ہوگیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بھارت کی جانب سے راول کوٹ سیکٹر کے رکھ چکری کے مقام پر بلااشتعال فائرنگ کی گئی۔

بھارتی اشتعال انگیزی سے 3 فوجی جوان شہید اور ایک زخمی ہوگیا۔

بیان میں کہا گیا کہ پاک فوج نے بھارتی بلااشتعال فائرنگ کا مؤثر جواب دیا۔

بھارتی فورسز کی جانب سے حالیہ اشتعال انگیزی اس کے جاسوس کلبھوشن یادیو سے اس کی اہلیہ اور والدہ کی انسانی ہمدردی کی خاطر دفتر خارجہ میں ملاقات کے بعد سامنے آئی۔

فوجی عدالت سے سزا یافتہ بھارتی خفیہ ایجنسی ’را‘ سے تعلق رکھنے والے جاسوس کلبھوشن یادیو نے دفتر خارجہ میں بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر جے پی سنگھ اور دفترخارجہ کی ڈائریکٹر انڈین ڈیسک ڈاکٹر فریحہ بگٹی کی موجودگی میں اپنی اہلیہ اور والدہ سے ملاقات کی۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024