• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

یو یو ہنی سنگھ کی ’دل چوری ساڈا ہوگیا‘ کے ساتھ واپسی

شائع December 25, 2017 اپ ڈیٹ December 26, 2017
ہنی سنگھ کا نیا گانا بولی وڈ فلم کا حصہ ہوگا—اسکرین شاٹ
ہنی سنگھ کا نیا گانا بولی وڈ فلم کا حصہ ہوگا—اسکرین شاٹ

بھارت کے پنجابی ریپر یو یو ہنی سنگھ ویسے تو اپنے ریمیک اور بھنگڑوں کی وجہ سے دنیا بھر میں مشہور ہیں، تاہم گزشتہ 2 برس سے وہ اسکرین سے غائب رہے۔

تاہم اب طویل عرصے بعد ایک بار پھر یو یو ہنی سنگھ اپنے پرانے اسٹائل کے ساتھ واپس آ رہے ہیں۔

اس بار یو یو ہنی سنگھ بھارت کے گلوکار ہنس راج ہنس کے مشہور گانے ’دل چوری ساڈا ہوگیا‘ کو ریمیک کرکے گائیں گے۔

یو یو ہنی سنگھ کا یہ گانا بولی وڈ کی آنے والی کامیڈین بولڈ فلم ’سونو کے تیتو کی سویٹی‘ میں شامل ہے۔

پیار کا پنچنامہ جیسی فلمیں بنانے والے فلم ساز لو رنجن کی اس فلم میں یو یو ہنی سنگھ کا ریمیک گانا شامل کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: یویو ہنی سنگھ بھی علی سیٹھی کی آواز کے دیوانے

فلم کا ٹریلر پہلے ہی جاری کیا جا چکا ہے، یہ گانا گزشتہ 2 سال کے بعد یو یو ہنی سنگھ کا پہلا گانا ہوگا۔

انہوں نے اس گانے سے متعلق ٹوئیٹ بھی کی۔

خیال رہے کہ یو یو ہنی سنگھ گزشتہ 2 سال سے ’بائی پولر ڈس آرڈر‘ نامی دماغی بیماری میں مبتلا تھے، انہوں نے اپنی مصروفیات ختم کرکے خود کو اپنے گھر کے ایک کمرے تک محدود کردیا تھا۔

دماغی بیماری کے باعث یو یو ہنی سنگھ کا علاج ان کی رہائش گاہ پر ہی کیا جا رہا تھا، تاہم اب وہ بلکل ٹھیک ہوچکے ہیں، اور ایک بار پھر موسیقی کی دنیا میں دھوم مچانے آ رہے ہیں۔

مزید پڑھیں: ملالہ ہنی سنگھ کے میوزک کی مداح

34 سالہ یو یو ہنی سنگھ نے شیلنی تلوار سنگھ سے شادی کی ہے، ان کا پہلا مشہور بھنگڑا گانا ’لک 28 کڑی دا‘ 2011 میں ریلیز ہوا تھا، لیکن وہ اس گانے سے قبل ہی متعدد ایوارڈ حاصل کر چکے تھے۔

یو یو ہنی سنگھ نے بولی وڈ فلموں ’کاک ٹیل، چنئی ایکسپریس، باس، گھبر از بیک اور مستان‘ سمیت دیگر فلموں کے لیے بھی گانے گائے۔

یو یو ہنی سنگھ نے متعدد پنجابی و دیگر فلموں میں اداکاری کے جوہر بھی دکھائے، تاہم انہیں شہرت ریپر اور بھنگڑا گلوکار کے طور پر ہی ملی۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024