• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

صنم جنگ نے کس کی مدد سے اپنا وزن کم کیا؟

شائع December 25, 2017 اپ ڈیٹ December 28, 2017
صنم جنگ نے ساڑھے 17 کلو وزن کم کیا—فوٹو: انسٹاگرام
صنم جنگ نے ساڑھے 17 کلو وزن کم کیا—فوٹو: انسٹاگرام

پاکستانی اداکارہ، ماڈل اور مارننگ شو کی میزبان صنم جنگ کا شمار ویسے تو ملک کی خوبرو اداکاراؤں میں ہوتا ہے۔

خیال رہے کہ صنم جنگ کے ہاں گزشتہ برس 14 نومبر کو پہلی بیٹی کی پیدائش ہوئی تھی۔

بچی کو جنم دینے کے باوجود صنم جنگ نے فوری طور پر مارننگ شو میں میزبانی کا آغاز کیا، جب کہ دوران حمل بھی وہ پروگرام کرتی رہی تھیں۔

یہ بھی پڑھیں: صنم جنگ کے گھر بیٹی کی پیدائش

حمل کی وجہ سے صنم جنگ کے وزن میں اضافہ تو ہوا لیکن ایک سال میں ہی اسے کم کرکے انہوں نے سب کو حیران کردیا۔

تین دن قبل ہی اداکارہ نے اپنے انسٹاگرام پر اپنی 2 تصاویر شیئر کیں، جن میں ان کے وزن میں نمایاں فرق نظر آ رہا ہے۔

صنم جنگ نے تصاویر شیئر کرتے ہوئے انکشاف کیا کہ انہوں نے کم وقت میں ساڑھے 17 کلو وزن کم کیا۔

My world ❤️

A post shared by Sanam Jung (@jung_sanam) on

صنم جنگ کے مطابق ان کے وزن کم کرنے کے پیچھے ان کے فٹنیس ٹرینر شعیب خان کا ہاتھ ہے، جو انہیں ہر وقت تربیت دیتے رہے۔

صنم جنگ نے وزن کم کرنے کی مزید تفصیلات بیان نہیں کی، اور نہ ہی یہ بتایا کہ انہوں نے دوران تربیت کس طرح کی غذائیں لیں۔

اگرچہ شائقین نے ان سے سوالات بھی کیے، تاہم انہوں نے کوئی بھی جواب دینے سے گریز کیا۔

مزید پڑھیں: بیٹی کی پیدائش کے بعد صنم جنگ کی پہلی تصویر

خیال رہے کہ صنم جنگ نے جس فٹنیس ٹرینر شعیب خان سے فٹنیس ٹریننگ لی، وہ متعدد شوبز شخصیات کی وزن کم کرنے میں مدد کرچکے ہیں۔

شعیب خان نے اپنے انسٹاگرام پر متعدد فٹنیس تربیت کی تصاویر اور ویڈیوز بھی شیئر کر رکھی ہیں، وہ پاکستان کے مختلف ٹی وی چینلز کے مارننگ شوز میں بھی شرکت کرچکے ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024