• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

پی آئی اے کا مسافروں کو کرسمس کا تحفہ

شائع December 25, 2017
—فوٹو: پی آئی اے فیس بک
—فوٹو: پی آئی اے فیس بک

پاکستان سمیت دنیا بھر میں 25 دسمبر کو انتہائی جوش و جذبے سے کرسمس منایا جاتا ہے، اس دن کے حوالے سے جہاں کئی دن پہلے تیاریاں شروع ہوجاتی ہیں، وہیں اس دن پر کئی ادارے اپنے صارفین کو سرپرائیز بھی دیتے ہیں۔

گزشتہ چند سال سے پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن (پی آئی اے) کی جانب سے بھی اپنے مسافروں کو سرپرائیز پیش کیے جانے کا سلسلہ جاری ہے۔

اسی سلسلے کو برقرار رکھتے ہوئے پی آئی اے نے اس بار اپنے مسافروں کو سرپرائیز دیتے ہوئے کرسمس کا تحفہ دیا، اور قومی ایئرلائن کے فضائی عملے نے سانتا کلاز کا روپ دھار لیا۔

یہ بھی پڑھیں: مومنہ مستحسن کا اڑتے جہاز میں پرفارمنس کا مظاہرہ
—فوٹو: پی آئی اے فیس بک
—فوٹو: پی آئی اے فیس بک

پی آئی اے کی کراچی سے اسلام آباد جانے والی پرواز پی کے 308 کے مسافریں زمین سے ہزاروں فٹ کی بلندی پراس وقت خوشگوار حیرت میں ڈوب گئے، جب سانتاکلاز کا روپ دھارے فضائی عملے نے انہیں تحائف دیے۔

پی آئی اے کی جانب سے فیس بک اور ٹوئٹر پر شیئر کی گئی ویڈیو اور تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ قومی ایئرلائن کا فضائی عملہ مسافرین میں تحائف تقسیم کر رہا ہے۔

مزید پڑھیں: ایئرہوسٹس کی وائرل تصویر پر پی آئی اے کا 'مسکراتا' جواب

پی آئی اے کے مطابق فضائی عملے کے سینیئر پیسر پیٹر عنایت نے دوران پرواز سانتاکلاز کا روپ دھارا، جب کہ اس کا ساتھ دینے کے لیے ایئرہوسٹس نے بھی کرسمس کی مناسبت سے سر پر ٹوپی پہنی۔

پی آئی اے عملے کی جانب سے مسافروں میں کرسمس تحائف تقسیم کیے جانے کے عمل پر لوگ بھی خوش ہوئے، اور مسافر ان مناظر کی ویڈیو اور تصاویر بناتے نظر آئے۔

—فوٹو: پی آئی اے فیس بک
—فوٹو: پی آئی اے فیس بک

یہ پہلا موقع نہیں ہے کہ پی آئی اے نے اپنے مسافروں کو فضاؤں میں سرپرائیز دیا ہو، اس سے قبل رواں برس یوم آزادی کے موقع پر بھی قومی ایئر لائن نے مسافروں کو خوشگوار سرپرائیز دیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: پی آئی اے ایئرہوسٹس کی 'چوری'

رواں برس 14 اگست کے موقع پر کراچی سے اسلام آباد جانے والی پرواز پی کے 342 میں خوبرو گلوکارہ مومنہ مستحسن نے 37 ہزار فٹ کی بلندی پر گانا گایا تھا۔

مومنہ مستحسن نے پہلی بار پی آئی اے کی پرواز میں ’دل دل پاکستان اور آفریں آفریں‘ گانے گاکر مسافروں کو محظوظ کیا تھا۔

—فوٹو: پی آئی اے فیس بک
—فوٹو: پی آئی اے فیس بک

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024