• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

سیہون: انڈس ہائی وے پر ٹریفک حادثہ، 5 بچوں سمیت 10 افراد جاں بحق

شائع December 24, 2017

سیہون: انڈس ہائی وے پر سن کے قریب دو مسافر کوچوں اور وین کے درمیان تصادم کے نتیجے میں 3 خواتین اور 5 بچوں سمیت 10 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے۔

پولیس ذرائع کے مطابق سیہون اور جامشورو سے آنے والی کوچز کا لاڑکانہ سے آنے والی سوزوکی وین سے تصادم ہوا، جس کے نتیجے میں وین میں سوار 10 افراد جاں بحق ہوئے۔

ذرائع نے بتایا کہ دونوں مسافر کوچیں آپس میں ریس لگا رہی تھی کہ سوزوکی وین سے ٹکرا گئیں، جس کے نتیجے میں سوزوکی وین مکمل طور پر تباہ ہوگئی جبکہ کوچوں میں سوار مسافر بھی زخمی ہوگئے۔

مزید پڑھیں: سندھ: سپر ہائی پر ٹریفک حادثہ، 8 افراد ہلاک

پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاشوں اور زخمیوں کو سن کے ہسپتال منتقل کیا، جبکہ دونوں کوچز کے ڈرائیور فرار ہو گئے۔

پولیس کے مطابق سوزوکی وین لاڑکانہ سے آرہی تھی اور جبکہ جاں بحق ہونے والوں کا تعلقی ایک ہی خاندان سے ہے، جن کی شناخت جمال، ریشمہ، صائمہ، کامل، اجوا، خوشبو، جمشید احمد، جمیل اور سائرہ کے نام سے ہوئی ہے۔

پولیس کے مطابق حادثے میں زخمی ہونے والوں میں سے 4 کی حالت تشویش ناک ہے، جنہیں حیدرآباد کے ہسپتال میں منتقل کیا گیا۔

واضح رہے کہ قومی شاہراہ اور موٹر وے پر اس سے قبل بھی تیز رفتاری کے باعث حادثات پیش آتے رہیں ہیں، جس میں متعدد افراد اپنی جانیں گنوا چکیں ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی: تیز رفتار ٹینکر گھر میں جا گھسا، ایک لڑکی جاں بحق

27 نومبر کو کراچی اور نوری آباد کے درمیان سُپر ہائی وے پر ٹریلر اور ویگن میں تصادم کے نتیجے میں 8 افراد ہلاک جبکہ 5 شدید زخمی ہوئے تھے۔

جاں بحق ہونے والے افراد عمرہ کی ادائیگی کے بعد کراچی سے نوشہروفیروز جارہے تھے تاہم ڈرائیور کی تیز رفتاری اور غفلت کے باعث حادثہ پیش آیا تھا۔

اس سے قبل 21 نومبر کو کراچی میں تیز رفتار ٹینکر بے قابو ہو کر گھر میں جا گھسا تھا، جس کے نتیجے میں 16 سالہ لڑکی جاں بحق اور 8 افراد زخمی ہوگئے تھے۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024