• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm

راکٹ کا تجربہ کامیاب، مریخ پر کار بھی جائے گی

شائع December 23, 2017
روڈسٹر نامی کار ایلون موسک کی ذاتی کار ہے—فوٹو: انسٹاگرام
روڈسٹر نامی کار ایلون موسک کی ذاتی کار ہے—فوٹو: انسٹاگرام

معروف امریکی کمپنی ٹیسلا اوراسپیس ایکس نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے اپنے طاقت ور ترین راکٹ فیلکن ہیوی کا کامیاب تجربہ کرلیا، جسے مریخ پر بھیجا جائے گا۔

ٹیسلا اور اسپیس ایکس کے اس طاقتور ترین راکٹ کا تجربہ گزشتہ ماہ کیا جانا تھا، تاہم کمپنی کے سربراہ ایلون موسک نے اعلان کیا تھا کہ اب اس راکٹ کا تجربہ سال نو کے موقع پر کیا جائے گا۔

لیکن ایلون موسک نے اپنے پروگرام میں ایک بار پھر تبدیلی کرتے ہوئے فیلکن ہیوی کا تجربہ کرلیا۔

یہ بھی پڑھیں: انسانوں کو 2024 تک ’مریخ‘ پر لے جانے کا منصوبہ

انہوں نے فیلکن ہیوی راکٹ کے تجربے کی ویڈیو ٹوئیٹ کی اور ساتھ ہی کیپشن میں لکھا کہ شمالی کوریا کی جانب سے چھوڑi گئی نامعلوم چیز، ان کے اس کیپشن سے کچھ لوگ ڈر بھی گئے۔

تاہم بعد ازاں اس بات کی تصدیق ہوئی کہ یہ ٹیسلا کے طاقتور ترین میزائل فیلکن ہیوی کا تجربہ تھا، جسے ریاست کیلیفورنیا میں آزمایا گیا۔

فیلکن ہیوی نائن بوسٹر راکٹ میزائل کی خاص بات یہ ہے کہ اسے بار بار استعمال بھی کیا جاسکے گا، جب کہ یہ اپنے ساتھ ہر طرح کی وزندار چیزیں بھی لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

ایلون موسک نے راکٹ کی تصاویر بھی اپنے انسٹاگرام پر شیئر کی، جب کہ ساتھ ہی اپنی اس کار کی تصویر بھی شیئر کی، جسے اسی راکٹ کے ذریعے مریخ پر لے جایا جائے گا۔

مزید پڑھیں: دس لاکھ افراد پر مشتمل پہلا خلائی شہر بسانے کا منصوبہ

ایلون موسک نے اپنی کار روڈسٹر کی تصویر شیئر کی۔

خبر رساں ادارے ’ایسوسی ایٹڈ پریس‘ (اے پی) کے مطابق فیلکن ہیوی کو جنوبی کیلیفورنیا میں واقع ایئرفورس بیس سے خلا میں چھوڑا گیا۔

خیال رہے کہ ٹیسلا کمپنی نے اس طرح کے متعدد راکٹ کے تجربات کر رکھے ہیں، کمپنی ان راکٹ کے ذریعے مریخ پر بسائے جانے والے شہر کے لیے چیزیں منتقل کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔

ایلون موسک نے پہلی ہی 2024 تک انسانوں کی پہلی کھیپ کو مریخ پر لے جانے کے منصوبےکا اعلان کر رکھا ہے۔

منصوبے کے تحت آئندہ 50 سال تک مریخ پر 10 لاکھ انسانوں پر مشتمل ایک شہر آباد کیا جائے گا۔

مریخ پر انسانوں کو لے جانے کے لیے کمپنی ’بی ایف آر‘ نامی راکٹ تیار کرے گی، جو نہ صرف امریکی خلائی ادارے ’ناسا‘ کے مختلف راکٹ سے ذیادہ بہتر ٹیکنالوجی کا حامل ہوگا، بلکہ وہ کسی بھی مسافر جہاز سے بھی ایڈوانس ہوگا۔

ٹیسلا اور اسپیس ایکس کے بانی نے اس راکٹ کے بارے میں مزید بتایا تھا کہ اس راکٹ کی اونچائی 400 فٹ ہوگی، جب کہ وہ 39 فٹ چوڑا ہوگا، اس راکٹ میں 42 مختلف انجن ہوں گے، اور اس کا مجموعی وزن 2 کروڑ 87 لاکھ پاؤنڈ ہوگا، جو ناسا کے راکٹ ’اپولو‘ سے چار گنا ذیادہ ہے۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024