• KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm

کراچی: دہشت گردی کی بڑی کارروائی ناکام، اسلحہ بردار شخص گرفتار

شائع December 23, 2017

کراچی: سیکیورٹی اداروں نے تخریب کراچی کے قائدِ اعظم انٹرنیشل ایئرپورٹ پر ملیشیاء سے تعلق رکھنے والے ایک شخص کو گرفتار کرتے ہوئے تخریب کاری کی بڑی کارروائی ناکام بنادی۔

گرفتار ملزم کھیرل المحمد— فوٹو، ڈان نیوز
گرفتار ملزم کھیرل المحمد— فوٹو، ڈان نیوز

ایئرپورٹ ذرائع کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی اداروں نے تھائی انٹرنیشنل ایئرلائن کے ذریعے کراچی سے تھائی لینڈ جانے والے ملائیشیا کے باشندے کو گرفتار کرکے اس سے اسلحہ برآمد کرلیا۔

انہوں نے مزید بتایا کہ جب گرفتار شخص کا سامان اسکیننگ مشین سے گزر رہا تھا تو اس وقت یہ انکشاف ہوا کہ اس کے سامان میں موجود مائیکرو ویو اون میں بڑی تعداد میں اسلحہ موجود ہے۔

مزید پڑھیں: اس ایئرپورٹ کی سیر آپ کو دنگ کردے گی

ذرائع نے بتایا کہ گرفتار شخص نے اسلحہ مائکروویو اون میں خفیہ طریقے سے چھپایا تھا جس میں 4 پستول، 7 میگزین اور 70 راؤنڈز شامل تھے جبکہ ملزم نے اپنے جوتے میں بھی کچھ اسلحہ چھپایا ہوا تھا۔

گرفتار ملزم سے برآمد ہونے والا اسلحہ — فوٹو، ڈان نیوز
گرفتار ملزم سے برآمد ہونے والا اسلحہ — فوٹو، ڈان نیوز

کھیرل المحمد ایک ہفتے قبل ملائیشیا سے کراچی پہنچا تھا جبکہ غیر ملکی ہونے کے باوجود اس نے پولیس حکام کو آگاہ کیے بغیر کراچی سے پشاور تک کا سفر کیا جہاں پر اس نے یہ اسلحہ حاصل کیا۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ اس سے یہ اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ کراچی اور پشاور دونوں شہروں میں ملزم کے سہولت کار موجود ہیں تاہم حساس اداروں کی جانب سے ان کی تلاش کی جاری ہے۔

امکان ظاہر کیا جارہا کہ ملائیشیا سے تعلق رکھنے والا کالعدم تنظیم کا 20 سالہ کارندہ طیارے میں دہشت گرد کارروائی کرنا چاہتا تھا۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024