• KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm
  • KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm

فلپائن میں خوفناک طوفان سے 133 افراد ہلاک

شائع December 23, 2017
ریسکیو اہلکار سیلاب سے متاثرہ رہائشیوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنے میں مصروف ہیں — فوٹو: اے ایف پی
ریسکیو اہلکار سیلاب سے متاثرہ رہائشیوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنے میں مصروف ہیں — فوٹو: اے ایف پی

پولیس کے مطابق فلپائن میں آنے والے خوفناک استوائی طوفان سے ہلاکتوں کی تعداد 133 تک پہنچ گئی جبکہ پالیس حکام نے اس میں مزید اضافے کا خدشہ ظاہر کردیا۔

خیال رہے کہ استوائی طوفان فلپائن کے دوسرے بڑے جزیرے منداناؤ سے جمعے کے روز ٹکرایا تھا جس کے نتیجے میں سیلاب اور مٹی کے تودے گرنے کے واقعات بھی سامنے آئے تھے۔

فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق ریسکیو اہلکاروں نے منداناؤ سلوگ دریا سے 36 لاشیں نکالیں جبکہ حکام کے مطابق زامبوانگا پیننسولا میں مزید ہلاکتوں کا بھی خدشہ ہے۔

مزید پڑھیں: فلپائن: طوفان سے 4460 افراد ہلاک ہوئے، اقوام متحدہ

فلپائن کے محکمہ موسمیات کے مطابق طوفان کی مغربی جزیروں سے ٹکرانے کی پہلے ہی پیش گوئی کردی گئی تھی۔

فرانسیسی خبر رساں ادارے کی رپورٹ میں کہا گیا کہ توبوڈ کے پولیس آفیسر جیری پارامی نے بتایا کہ دریا کا پانی اوپر آجانے کی وجہ سے مکانات ٹوٹ گئے اور اب وہاں کوئی گاؤں نہیں بچا۔

انہوں نے کہا کہ پولیس اور رضاکاروں نے مٹی میں کھود کر لاشیں نکالنے کا کام شروع کردیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: فلپائن میں طوفان، دس ہزار ہلاکتوں کا خدشہ

انہوں نے مزید کہا کہ اس گاؤں میں تقریباً 2 ہزار کے قریب افراد آباد تھے۔

سول ڈیفنس افسر کے مطابق طوفان کی وجہ سے لینڈ سلائیڈنگ کے نتیجے میں پیا گاو گاؤں میں 40 کے قریب گھر تباہ ہوئے جس میں 10 کے قریب افراد بھی ہلاک ہوئے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم نے ریسکیو ٹیم کو جائے وقع پر پہنچا دیا ہے تاہم ان کو پتھروں کی وجہ سے مشکلات کا سامنا ہے۔

مزید پڑھیں: فلپائن: طوفان میں ہلاکتوں کی تعداد 477 ہوگئ

خیال رہے کہ فلپائن میں تقریباً ہر سال 20 کے قریب طوفان آتے ہیں جن میں سے زیادہ تر میں ہلاکتیں بھی سامنے آتی ہیں تاہم 2 کروڑ کی آبادی والا میانداناؤ میں اس طرح کے طوفان بہت کم دیکھنے میں آئے ہیں۔

اس سے قبل فلپائن میں ہائیان کے علاقے میں طوفانی ہوا سے 7 ہزار 3 سو 50 افراد جاں بحق ہوگئے تھے۔

23 نومبر 2013 کو آنے والے اس طوفان نے فلپائن کے گنجان آباد علاقے کو تہس نہس کرکے رکھ دیا تھا۔

کارٹون

کارٹون : 23 نومبر 2024
کارٹون : 22 نومبر 2024