• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

جڑواں کے بعد بیوی نمبر ون؟

شائع December 23, 2017

بولی وڈ اداکار ورن دھون نے اپنے کیریئر میں اب تک سب سے زیادہ کامیڈی فلموں میں کام کیا ہے۔

رواں سال وہ سلمان خان کی ہٹ فلم ’جڑواں‘ کے ریمیک میں جلوہ گر ہوئے جو باکس آفس پر ہٹ ثابت ہوئی۔

’جڑواں 2‘ میں سلمان خان نے بھی مختصر انٹری کی تھی، جو مداحوں کو خوب پسند آئی، اور اب خبریں ہیں کہ ورن دھون سلمان خان کی ایک اور ہٹ کامیڈی فلم کا ریمیک کرنے جارہے ہیں۔

بیوی نمبر ون —۔
بیوی نمبر ون —۔

رپورٹس کے مطابق ورن دھون سلمان خان کی 1991 میں ریلیز ہونے والی فلم ’بیوی نمبر ون‘ کے ریمیک میں کام کریں گے، یہ فلم بھی ورن کے والد ڈیوڈ دھون نے تیار کی تھی۔

ورن دھون کو سلمان خان کی فلم ’بیوی نمبر ون‘ ویسے ہی بہت پسند ہے، اور وہ دوبارہ اپنے والد کے ساتھ کام کرنے کے لیے پرجوش ہیں۔

مزید پڑھیں: 'جڑواں 2' کا اچھا آغاز

سلمان خان کے علاوہ اس فلم میں کرشمہ کپور اور سشمیتا سین نے مرکزی اداکاراؤں کا کردار کیا تھا۔

جبکہ انیل کپور اور تبو بھی اہم کرداروں میں نظر آئے تھے۔

سیف علی خان نے بھی فلم میں ایک مختصر کردار ادا کیا تھا۔

جڑواں 2 —۔
جڑواں 2 —۔

خیال رہے کہ ورن کی فلم ’جڑواں 2‘ رواں سال کی ہٹ کامیڈی فلم ثابت ہوئی، جس میں جیکولین فرنینڈز اور تپسی پنو نے اہم کردار ادا کیا۔

اس وقت ورن نے اپنی فلم ’اکتوبر‘ کی شوٹنگ ختم کی ہے، جو 13 اپریل 2018 کو ریلیز ہوگی۔

جبکہ وہ بہت جلد اپنی فلم ’سوئی دھاگے‘ کی شوٹنگ شروع کریں گے جس میں انوشکا شرما بھی اہم کردار ادا کرتی نظر آئیں گی۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024