• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

مسلز بنانے میں مددگار غذائیں

شائع March 11, 2019
— شٹر اسٹاک فوٹو
— شٹر اسٹاک فوٹو

ہر شخص کو اپنے مسلز کو مضبوط اور خوبصورت بنانے کا شوق ہوتا ہے جس کے لیے جسمانی سرگرمیاں ضروری ہوتی ہیں مگر خوراک کی اہمیت سے بھی انکار ممکن نہیں۔

درحقیقت درست غذا حیرت انگیز انداز سے جسم کو بنانے کے ساتھ ساتھ ہارمون کے توازن کو بھی درست رکھتی ہے۔

یہاں ایسی غذاﺅں کا ذکر ہے جو مسلز بنانے میں فائدہ مند ہوتے ہیں۔

سویابین

سویابین پروٹین سے بھرپور ہوتا ہے اور ایک کپ کے اندر 37 گرام پروٹین ہوتا ہے۔ یہ بتانے کی ضرورت نہیں کہ پروٹین مسلز بنانے کے لیے بہت ضروری ہوتا ہے، خواتین کو دن بھر میں 46 جبکہ مردوں کو 5 گرام کی ضرورت ہوتی ہے۔ تاہم اگر آپ مسلز بنانا چاہتے ہیں اور ورک آﺅٹ کرتے ہیں تو جسم کو زیادہ پروٹین کی ضرورت ہوتی ہے تاکہ مسلز کی مرمت کرسکے اور نئے مسلز ٹشو بناسکے۔ تو سویا بین میں پروٹین تو ہوتا ہی ہے اس کے ساتھ میگنیشم بھی ہوتا ہے جو کہ وزن اٹھانے والی ورزشوں سے مسلز بنانے مٰں مدد دیتا ہے۔

امرود

اس مزیدار پھل کے ایک کپ میں 4.2 گرام پروٹین موجود ہوتا ہے اور اس کے علاوہ وٹامن سی بھی موجود ہوتاہ ے جو کہ جلد کی صحت کو بہتر کرتا ہے، وٹامن سی سے بھرپور غذائیں دوران خون بھی بہتر کرتے ہیں جو کہ مسلز بنانے کے لیے ضروری ہوتا ہے۔

مچھلی

مچھلی بھی پروٹین کے حصول کا اچھا ذریعہ ہے جبکہ اس میں موجود اومیگا تھری فیٹی ایسڈز بھی ورزش کرنے والے افراد میں جسمانی چربی کم کرکے مسلز بنانے میں مدد دیتے ہیں۔

بغیر چربی کا قیمہ

قیمے کی کچھ مقدار سے کافی مقدار میں پروٹین کو جسم کا حصہ بنایا جاسکتا ہے جبکہ اس میں آئرن کی مقدار بھی کافی زیادہ ہوتی ہے جو کہ جم میں کارکردگی کو بہتر بناتا ہے۔

گوشت

ماہرینِ طب اگرچہ اس بات پر تو اب تک متفق نہیں ہوسکے کہ گوشت نقصان دہ ہے یا فائدہ مند، مگر ایک بات واضح ہے، گوشت کا استعمال ایک ہارمون ٹیسٹوسٹیرون کی سطح بڑھاتی ہے خاص طور پر اگر کم چربی والا گوشت کھانا اکثر استعمال کریں (روزانہ نہیں)۔

انڈے

انڈے وٹامن ڈی سے بھرپور ہوتے ہیں جو خون میں ٹیسٹوسٹیرون کی سطح معمول پر رکھنے میں مددگار ثابت ہوتا ہے، ایک انڈہ روزانہ آپ کی غذا کا حصہ ہونا چاہیے، تاہم اس سے زیادہ کھانے سے پہلے ڈاکٹر سے مشورہ کرلینا ضروری ہے۔

تربوز

تربوز دوران خون کو بہتر بناتا ہے جس کے دل پر مثبت اثرات مرتب ہوتے ہیں اور کولیسٹرول کی سطح کنٹرول میں رکھنے میں مدد ملتی ہے، بس مسئلہ یہ ہے کہ یہ پھل سال میں ایک مخصوص عرصے میں ہی کھانے کو ملتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : جلد مضبوط مسلز بنانے کا راز سامنے آگیا

گوبھی

گوبھی جسم میں ایسٹروجن (فیمیل ہارمون) کی سطح کم کرتا ہے جبکہ ٹیسٹوسٹیرون کی سطح بڑھاتا ہے، اسے کسی بھی شکل میں کھائیں فائدہ ہوتا ہے۔

شہد

شہد جسمانی دفاعی نظام کو مضبوط کرنے کے لیے بہترین ہے، روزانہ ایک چمچ شہد کا استعمال فائدہ مند ثابت ہوسکتا ہے۔

لہسن

لہسن میں ایک ایسا کیمیکل ہوتا ہے جو تناﺅ میں کمی لاتا ہے جس سے بلاواسطہ طور پر مسلز بنانے میں مدد ملتی ہے۔

انگور

انگور میں موجود اجزاء عمر بڑھنے کے اثرات کو سست کرتے ہیں جبکہ اس سے ٹیسٹوسٹیرون کی سطح بڑھانے میں بھی مدد ملتی ہے، اس کے لیے روزانہ کچھ مقدار میں اس مزیدار پھل کا استعمال فائدہ مند ہوتا ہے۔

بیج

ہر قسم کے بیج وٹامن ڈی اور پروٹین سے بھرپور ہوتے ہیں، جنھیں سوپ، سلاد، تلنے یا پھر کسی بھی شکل میں کھایا جاسکتا ہے، یہ نہ صرف ٹیسٹوسٹیرون کی سطح برقرار رکھنے میں مددگار ثابت ہوتے ہیں بلکہ دل کو بھی صحت مند رکھتے ہیں۔

دودھ

دودھ وٹامنز سے بھرپور مشروب ہے جو مسلز کو بنانے میں مدد دیتا ہے، اس میں کیلشیئم ہوتا ہے جو ہڈیوں کو مضبوط کرتا ہے جبکہ وٹامن ڈی ٹیسٹوسٹیرون کی سطح بڑھاتا ہے۔

چاکلیٹ

اعلیٰ معیار کی ڈارک چاکلیٹ میں 70 فیصد کوکا ہوتا ہے جو کہ اینٹی آکسائیڈنٹس سے بھرپور ہوتا ہے جو صحت کے لیے فائدہ مند ہوتا ہے، مسلز بنانے کے خواہشمند افراد کے لیے چاکلیٹ کم مقدار میں زیادہ کیلوریز فراہم کرنے والی سوغات ہے، اگر چاکلیٹ پسند نہیں تو چینی سے پاک کوکا پاﺅڈر سے مشروب یا دہی میں شامل کرکے استعمال کرنا بھی فائدہ پہنچاتا ہے۔

خشک پھل

خشک پھل جیسے انناس، چیری اور سیب زیادہ کیلوریز جسم کو فراہم کرتے ہیں جبکہ فائبر اور اینٹی آکسائیڈنٹس بھی جسم کو ملتے ہیں، خشک ہونے پر بھی پھل فائبر سے محروم نہیں ہوتے جبکہ وٹامنز بھی موجود ہوتے ہیں، انہیں ایسے ہی کھالیں یا پروٹین شیک کا حصہ بنالیں یا دہی میں ڈال کر کھالیں۔

گریاں

گریاں اور ان سے بننے والے مکھن بھی مسلز بنانے کے خواہشمند افراد کے لیے فائدہ مند ہیں، گریاں جیسے بادام کیلوریز، پروٹین اور صحت مند چربی سے بھرپور ہوتے ہیں، انہیں ایسے ہی کھالیں یا کھانے کا حصہ بنالیں۔

دالیں

دالیں ایک ایسا خفیہ ہتھیار ہے جو مسلز تیزی سے بڑھانے میں مدد دیتا ہے، یہ ایک سستا، آسان اور تیزی سے تیار کیا جانے والا نسخہ ہے، جن کو آپ چاول کے ساتھ کھا سکتے ہیں، سوپ میں شامل کرسکتے ہیں۔ ایک کپ دال میں 18 گرام پروٹین اور 40 گرام سستی سے ہضم ہونے والا کاربوہائیڈریٹس ہوتا ہے جو بلڈ شوگر لیول کو مستحکم رکھنے میں بھی مدد دیتا ہے جبکہ جسم کو دیرپا توانائی فراہم کرتا ہے۔

تبصرے (1) بند ہیں

Mushtaq Ahmed Sep 01, 2018 08:33am
Aslam walaikum mera naam Mushtaq Ahmed hai mein dist sohbatpur ke city pahwer sanhri mureed khan village mein rahetha hoon mureed mein ek school hai jis ka naam Ali murad khan brohi hai us ke kamre deeware chathe sub khatum hein 1 camp hai us ka bhi chat pat giya hai naa bijily naa pani ki sahoolat hai Hukoomat se darkhwast hai ke wo es school ko kuch de

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024