• KHI: Maghrib 6:02pm Isha 7:22pm
  • LHR: Maghrib 5:19pm Isha 6:44pm
  • ISB: Maghrib 5:19pm Isha 6:47pm
  • KHI: Maghrib 6:02pm Isha 7:22pm
  • LHR: Maghrib 5:19pm Isha 6:44pm
  • ISB: Maghrib 5:19pm Isha 6:47pm

بلوچستان: پولیس اور مسلح گینگ کے درمیان تصادم، ایک افسر شہید

شائع December 22, 2017

بلوچستان کے علاقے اوستہ محمد میں پولیس کا مسلح تنظیم سے تصادم میں ایک پولیس انسپیکٹر جاں بحق جبکہ 3 زخمی ہوگئے۔

پولیس ذرائع کا کہنا تھا کہ اسٹیشن ہاؤس آفیسر (ایس ایچ او) رحیم بخش مری، مسلح گینگ اور پولیس کے درمیان ہونے والے فائرنگ کے تبادلے کے دوران گولی لگنے سے جاں بحق ہوگئے۔

انہوں نے کہا کہ پولیس کی جانب سے ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث گینگ کے خلاف چھاپے کے دوران فائرنگ کا تبادلہ شروع ہوا۔

یہ بھی پڑھیں: کوئٹہ: پولیس ٹرک کے قریب دھماکا، 7 افراد جاں بحق

پولیس ذرائع نے بتایا کہ فائرنگ کے تبادلے میں زخمی ہونے والے تینوں پولیس اہلکاروں کو فوری طور پر قریبی ہسپتال پہنچا دیا گیا، جہاں ان کو طبی امداد دی گئیں۔

ان کا کہنا تھا کہ واقعے میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کے لیے پولیس کی بھاری نفری نے علاقے کو گھیرے میں لے کر آپریشن کا آغاز کردیا۔

یاد رہے کہ اس سے قبل 29 نومبر کو صوبہ بلوچستان کے ضلع سبی میں ایک بارودی سرنگ دھماکے سے فرنٹیئر کور (ایف سی) کے 2 اہلکار شہید جبکہ 3 زخمی ہوگئے۔

رواں ماہ 9 نومبر کو کوئٹہ کے حساس علاقے چمن روڈ پر خودکش دھماکے میں ایڈیشنل انسپکٹر جنرل (اے آئی جی) ٹیلی کمیونیکیشنز بلوچستان پولیس حامد شکیل سمیت 3 پولیس اہلکار جاں بحق جبکہ 4 زخمی ہوگئے تھے۔

یہ بھی یاد رہے کہ گزشتہ ماہ 15 نومبر کو کوئٹہ کے علاقے نواں کلی میں مسلح افراد کی فائرنگ کے نتیجے میں قائم مقام ایس پی انوسٹی گیشن محمد الیاس، ان کی اہلیہ اور بیٹے سمیت خاندان کے 4 افراد جاں بحق اور ایک شخص زخمی ہوگیا تھا۔

واضح رہے کہ کوئٹہ میں دہشت گردوں کے مکمل خاتمے کے لیے سیکیورٹی فورسز کی جانب سے پشتون آباد میں سرچ آپریشن کیا گیا جس میں 700 سے زائد اہلکار شریک ہوئے جبکہ اس آپریشن میں متعدد افراد گرفتار ہوئے۔

کارٹون

کارٹون : 12 جنوری 2025
کارٹون : 9 جنوری 2025