• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

’آتش عشق‘ کے ساتھ دانش تیمور کی ٹی وی پر واپسی

شائع December 21, 2017
اس ڈرامے کی شوٹنگ رواں ہفتے شروع کردی جائے گی —۔
اس ڈرامے کی شوٹنگ رواں ہفتے شروع کردی جائے گی —۔

اگر آپ کو ایسا لگ رہا تھا کہ پاکستانی اداکار دانش تیمور اب صرف فلموں میں کام کرتے نظر آئیں گے اور انہوں نے ٹیلی ویژن انڈسٹری کو خیرباد کر دیا ہے تو آپ غلط سوچ رہے تھے۔

دانش تیمور بہت جلد ایک ڈرامے کے ساتھ پاکستانی ٹیلی ویژن انڈسٹری پر واپسی کرتے نظر آئیں گے۔

وہ فرقان خان کے آتش عشق نامی ڈرامے میں کام کررہے ہیں اوراداکار کے مطابق اس کی کہانی رومانوی ہے۔

مزید پڑھیں: اُشنا شاہ ’پنجاب نہیں جاؤں گی‘ کے نئے گانے کا حصہ

ڈان سے بات کرتے ہوئے دانش تیمور کا کہنا تھا کہ ’میں صحیح اسکرپٹ کا انتظار کررہا تھا، مجھے کہانی، ہدایت کار اور دیگر کاسٹ پسند آئی، اس لیے میں نے اس ڈرامے کے ساتھ واپسی کرنے کا ارادہ کیا‘۔

اس ڈرامے کی شوٹنگ رواں ہفتے شروع کردی جائے گی، جس کا آغاز شادی کے ایک سین کی شوٹنگ کے ساتھ ہوگا۔

ڈرامے میں دانش تیمور کے ساتھ اُشنا شاہ اہم کردار ادا کررہی ہیں اور یقیناً یہ دونوں ایک ساتھ کافی اچھے نظر آرہے ہیں۔

ویسے تو اس ڈرامے کی کہانی ہر رومانوی کہانی کی طرح لگ رہی ہے، تاہم اُشنا کے مطابق یہ کچھ الگ ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں: دانش تیمور رومانوی کردار ادا کرنے لیے تیار

آتش عشق میں اپنے کردار کے حوالے سے اُشنا شاہ نے بتایا کہ ’میرا کردار ایک معصوم لڑکی کا ہے اور یہ کچھ منفرد ہوگا‘۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ اس میں خاندان، شادیاں، رشتے اور خواتین ان سب پر فوکس کیا جائے گا۔

دانش تیمور اور اُشنا شاہ اس سے قبل بھی ایک ساتھ کام کرچکے ہیں، دوبارہ ساتھ کام کرنے کے حوالے سے اُشنا نے بتایا کہ ’دانش کے ساتھ کام کرنا بہترین ہے، میرا پہلا ڈرامہ دانش کے ساتھ ہی تھا، اس لیے مجھے کافی خوشی ہورہی ہے‘۔

اس ڈرامے میں دانش اور اُشنا کے ساتھ ساتھ جاوید شیخ، سیمی پاشا، روبینا اشرف بھی کام کرتی نظر آئیں گی۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024