• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

اسٹاک مارکیٹ میں مثبت رجحان، 289 پوائنٹس کااضافہ

شائع December 20, 2017

پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں بالآخر مثبت رجحان کی واپسی ہوئی اور دن کا اختتام 289 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ کے ایس ای-100 انڈیکس 38 ہزار 208 پر بند ہوا۔

پی ایس ایکس میں دن کے آغاز میں ہی تیزی دیکھنے کو ملی جب کاروبار دن کی بلند تر سطح 38 ہزار 323 پوائنٹس کی حد کو چھو گیا تاہم یہ سلسلہ دن کے اختتام تک جاری نہیں رہ سکا۔

مارکیٹ کے مثبت آغاز کے بعد تسلسل ٹوٹ گیا اور مارکیٹ ایک وقت میں کم تر سطح 37 ہزار 842 پوائنٹس کی حد تک گر گئی۔

مارکیٹ میں مجموعی طور پرچار ارب 94 کروڑ کی مالیت کے 12 کروڑ 96 لاکھ حصص کا کاروبار ہوا۔

پی ایس ایکس میں 415 کمپنیوں کے مجموعی کاروبار میں 206 کمپنیوں کے کاروبار میں اضافہ، 181 کمپنیوں کو تنزلی جبکہ 28 کمپنیوں کے کاروبار میں استحکام رہا۔

یہ بھی پڑھیں:اسٹاک مارکیٹ میں مندی کا راج،100 انڈیکس میں 262 پوائنٹس کی کمی

بینکنگ کے شعبے میں خاصی سرگرمی دیکھی گئی جہاں ایچ بی ایل 4.96 فیصد، یوبی ایل 4.57 فیصد اور ایم سی بی 2.65 فیصد کے مثبت رجحان کے ساتھ بند ہوئے۔

مواصلات کا شعبہ تین کروڑ 20 لاکھ حصص کے کاروبار کے ساتھ سرفہرست رہا جبکہ بینکنگ اور توانائی کا شعبہ بالترتیب 2 کروڑ 5 لاکھ حصص کے کاروبار کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہا۔

کمپنیوں کے انفرادی کاروبار میں سب سے زیادہ ٹی آرجی پاک لمیٹڈ کے ایک کروڑ 58 لاکھ حصص کی لین دین ہوئی۔

بینک آف پنجاب ایک کروڑ 11 لاکھ، ورلڈ کال ٹیلی کام ایک کروڑ 5 لاکھ، کے الیکٹرک 43 لاکھ اور Lotteکیمیل 36 لاکھ حصص کے کاروبار کے ساتھ نمایاں رہے۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024