• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

ملائیشیا میں ایئرہوسٹس کے لباس پر تنازع

شائع December 19, 2017 اپ ڈیٹ December 23, 2017
—فوٹو: ایئر ایشیا فیس بک
—فوٹو: ایئر ایشیا فیس بک

ملائیشیا کی نجی فضائی کمپنی ’ایئر ایشیا‘ کی ایئر ہوسٹس کے سرخ یونیفارم پر ہنگامہ کھڑا ہوگیا، اورمقامی قانون سازوں نے یونیفارم کو مسافروں کے جذبات کو ابھارنے کا سبب قرار دے دیا۔

ملائیشیا کے سینیٹرز عبداللہ مت یاسیم اور میگت ذوالقرنین عمرالدین نے دعویٰ کیا ہے کہ ’ایئر ایشیا‘ کی خاتون فضائی میزبانوں کا لباس مسافروں کے جذبات کو ابھارتا ہے، جب کہ لباس کی چمک سے مسافروں کی آنکھیں بھی متاثر ہوتی ہیں۔

خیال رہے کہ ’ایئر ایشیا‘ کا شمار ملائیشیا سمیت خطے کی سستی ترین فضائی کمپنیوں میں ہوتا ہے، اس کی ایئر ہوسٹس سرخ رنگ کا مختصر یونیفارم پہنتی ہیں۔

—فوٹو: ایئر ایشیا فیس بک
—فوٹو: ایئر ایشیا فیس بک

ملائیشین قانون سازوں نے جہاں ’ایئر ایشیا‘ کی فضائی میزبانوں کے لباس کو غیر مناسب قرار دیا، وہیں انہوں نے ’ملنڈو ایئر‘ کی فضائی میزبانوں کے یونیفارم کو قدرے بہتر قرار دیا۔

سینیٹ اجلاس کے دوران سینیٹرز نے دلیل دی کہ ’ملنڈو ایئر‘ کی فضائی میزبانوں کے لباس میں ان کے جسم کے انتہائی حساس عضوے پوشیدہ ہوتے ہیں۔

نیو اسٹریٹس ٹائمز کے مطابق سینیٹرز کے خطاب کے دوران دوسرے سینیٹرز مسکراتے رہے۔

—فوٹو: ایئر ایشیا فیس بک
—فوٹو: ایئر ایشیا فیس بک

سینیٹر عبداللہ مت یاسیم نے اپنے خطاب میں کہا کہ ’ایئر ایشیا‘ کی فضائی میزبانوں کا سرخ یونیفارم جہاں مسافروں کے جذبات کو ابھارتا ہے، وہیں اس کی چمک آنکھوں کو بھی متاثر کرتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: دوران پرواز ایئر ہوسٹس کی حرکت

انہوں نے کہا کہ ایئر ایشیا کی فضائی میزبانوں کا لباس خصوصی طور پر نوجوانوں کے لیے ٹھیک نہیں، کمپنی کو ان کے یونیفارم کی ڈیزائن تبدیل کرنی چاہیے۔

عبداللہ مت یاسیم نے انکشاف کیا کہ جب وہ ایئر ایشیا میں فضائی سفر کرتے ہیں تو ان کی اہلیہ ان سے متعلق پریشان اور خوفزدہ رہتی ہیں۔

—فوٹو: ایئر ایشیا فیس بک
—فوٹو: ایئر ایشیا فیس بک

انہوں نے وضاحت کی کہ اگرچہ ’ملنڈو ایئر‘ کی فضائی میزبانوں کا لباس بھی کوئی خاص اچھا نہیں، تاہم وہ ’ایئر ایشیا‘ کی ایئرہوسٹس کے لباس سے بہتر ہے، کیوں کہ اس سے جسم کے اہم عضوے پوشیدہ رہتے ہیں۔

عبداللہ مت یاسیم کے دلائل سے سینیٹر میگت ذوالقرنین عمرالدین نے بھی اتفاق کیا، جو ملائیشین نیشنل سیالٹ فیڈریشن (پی ای ایس اے کے اے) کے جنرل سیکریٹری بھی ہیں۔

سینیٹرز نے ملنڈو ایئر کی فضائی میزبانوں کا لباس بہتر قرار دیا—فوٹو:نیو اسٹریٹس ٹائمز
سینیٹرز نے ملنڈو ایئر کی فضائی میزبانوں کا لباس بہتر قرار دیا—فوٹو:نیو اسٹریٹس ٹائمز

عبداللہ مت یاسیم کی جانب سے فضائی میزبانوں کے لباس کو سینیٹ میں اٹھانے سے متعلق ڈپٹی صدر سیری عبدالحلیم اور سینیٹر عبدالصمد نے بھی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ عبداللہ مت یاسیم نے دلچسپ موضوع کو چھیڑا۔

یہ ویڈیو دیکھیں: نوجوان کو ایئرہوسٹس سے چھیڑ چھاڑ مہنگی پڑ گئی

خیال رہے یہ پہلا موقع نہیں ہے کہ ملائیشین کے سینیٹ میں فضائی میزبانوں کے لباس پر بحث کیا گیا ہو، گزشتہ ہفتے بھی اسی معاملے پرایوان میں بحث کی گئی تھی۔

گزشتہ ہفتے سینیٹر ہنافی ممات نے فضائی میزبانوں کے لباس پر اعتراض کرتے ہوئے کہا تھا کہ ملائیشیا ایک اسلامی ملک ہے، اس لیے ایئر ہوسٹس کا یونیفارم اسی کے مطابق تیار کیا جانا چاہیے۔

—فوٹو: ایئر ایشیا فیس بک
—فوٹو: ایئر ایشیا فیس بک

تبصرے (1) بند ہیں

Murad Dec 20, 2017 02:15am
Both Malindo and AirAsia need to focus on their service, network and profits rather than wasting time on some sexist senator's personal thoughts on their employees uniforms.

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024