• KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm

قیام امن کے بغیر ترقی کے منصوبے دھرے رہ جائیں گے، احسن اقبال

شائع December 19, 2017

اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا ہے کہ امن و امان کے حوالے سے پولیس کا جو فرض ہے وہ ملک اور قوم کے لیے انتہائی اہمیت کا حامل ہے، اگر ملک کا امن و امان مستحکم نہیں ہوگا تو ترقی کے تمام منصوبے دھرے رہ جائیں گے۔

اسلام آباد میں پولیس دربار سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ہمیں اپنی پولیس کی قربانیوں اور خدمات پر فخر ہے، پولیس کے جوان اور افسران راتوں کو جاگ کر عام شہریوں کو پر امن طریقے سے سونے کا حق دیتے ہیں جبکہ یہی لوگ اپنی چھٹیاں قربان کرکے عید کے روز بھی ڈیوٹیاں انجام دیتے ہیں۔

مزید پڑھیں: آپریشن رد الفساد نے دہشت گردوں کی کمر توڑ دی، احسن اقبال

انہوں نے کہا کہ پولیس کسی بھی ملک کے اندر ایک اہم کردار ادا کرتی ہے جبکہ ایک اچھے معاشرے کے قیام میں بھی پولیس کا کردار کافی اہمیت کا حامل ہوتا ہے۔

احسن اقبال نے کہا کہ پولیس کو جسمانی طور پر اسمارٹ ہونا چاہیے اور 38 انچ سے زائد توند کے انسپکٹر کو ایک ماہ کا وقت دیا گیا ہے۔

وزیر داخلہ نے کہا کہ ٹیکنالوجی کے ذریعے جرائم ہورہے تو ان کا خاتمہ بھی ٹیکنالوجی کے ذریعے ہی کیا جانا چاہیے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہیلمٹ کے حوالے سے قوانین بنائے ہیں اور ان کا مقصد لوگوں کی حفاظت کرنا ہے اور اگر کل کے بعد کوئی ہیلمٹ کے بغیر نظر آیا تو اسلام آباد پولیس اس کی ذمہ دار ہوگی۔

اس سے قبل دربار سے خطاب کرتے ہوئے انسپکٹر جنرل ( آئی جی) پولیس سلطان اعظم تیموری نے کہا کہ 2 ہزار اہلکاروں پر مشتمل اینٹی رائٹس فورس قائم کی جارہی ہے جبکہ ایس ایچ اوز کی عالمی معیار کی تربیت بھی کراوئی جائےگی۔

یہ بھی پڑھیں: مایوسی کو اب امید میں بدلنا چاہیے، احسن اقبال

انہوں نے کہا کہ اہلکاروں کی چھٹیوں میں کٹوتی ختم کرکے 30 روز تک بحال کردی ہے۔

آئی جی پولیس کا کہنا تھا کہ تھانہ کلچر ختم کرکے عوام دوست ماحول بنا رہے ہیں جبکہ کرپشن فری اور مثالی پولیس کے لیے عملی اقدامات شروع کردیئے ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024