• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

حرا ترین اور علی سفینا کے گھر بیٹی کی پیدائش

شائع December 19, 2017
حرا اور علی کی شادی 2013 میں ہوئی تھی —۔
حرا اور علی کی شادی 2013 میں ہوئی تھی —۔

پاکستانی اداکار اور ماڈل حرا ترین اور ڈی جے سے اداکار بننے والے علی سفینا کے ہاں بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے۔

اس خبر کا اعلان علی سفینا نے اپنے فیس بک اکاؤنٹ پر کیا۔

علی نے ایک پوسٹ کے ذریعے خدا کا شکر ادا کرنے کے ساتھ اعلان کیا کہ ان کی خوبصورت اہلیہ نے ایک خوبصورت بیٹی کو جنم دیا ہے، یہ ان کے لیے اپنی سالگرہ کا سب سے بہترین تحفہ ہے‘۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ علی سفینا کے ہاں بیٹی کی پیدائش ان کی سالگرہ کے دن ہی ہوئی۔

واضح رہے کہ یہ حرا اور علی کی پہلی اولاد ہے۔

انہوں نے ٹوئٹر پر بھی اپنی بیٹی کو سالگرہ کا سب سے بہترین تحفہ قرار دیا۔

اس خبر کے اعلان کے بعد ہی علی اور حرا کے ساتھیوں نے انہیں بیٹی کی پیدائش پر مبارکباد دینا شروع کردی۔

فخر عالم نے علی سفینا کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ’اتنی خوبصورت بیٹی کے والد بننے پر مبارک ہو، اب تم بہت خوش قسمت اور خاص لوگوں کی لیگ کا حصہ بن چکے ہو، بیٹیاں سب سے بہترین تحفہ ہوتی ہیں۔

جبکہ معروف اداکار صبا حمید نے بھی حرا اور علی کو بیٹی کی مبارکباد دی۔

خیال رہے کہ حرا اور علی کی شادی 2013 میں ہوئی تھی، اور ان دونوں کا شمار پاکستان کی خوبصورت جوڑیوں میں کیا جاتا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024