• KHI: Zuhr 12:20pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:51am Asr 3:22pm
  • ISB: Zuhr 11:56am Asr 3:22pm
  • KHI: Zuhr 12:20pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:51am Asr 3:22pm
  • ISB: Zuhr 11:56am Asr 3:22pm

قومی ہاکی ٹیم کوچ فرحت خان مستعفی

شائع December 18, 2017

پاکستان ہاکی ٹیم کے کوچ فرحت خان نے ذاتی مصروفیت کے باعث عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے جس کے بعد ہاکی فیڈریش نے غیر ملکی کوچ لانے کے لیے تیاریاں شروع کردی ہیں۔

فرحت خان کے مطابق انہوں نے ذاتی مصروفیات کے سبب کوچ کے عہدے سے استعفیٰ دیا اور اپنا استعفی پاکستان ہاکی فیڈریشن کو بھجوا دیا ہے۔

یاد رہے کہ ہاکی ٹیم کی مستقل ناقص کارکردگی کے سبب رواں سال جولائی میں پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر بریگیڈیئر ریٹائرڈ محمد خالد سجاد کھوکھر نے ہاکی ٹیم کیلئے نئی سلیکشن کمیٹی اور مینجمنٹ کی فوری تقرری کا اعلان کیا تھا۔

اس تبدیلی کے بعد فرحت حسن خان کو قومی ٹیم کا نیا کوچ مقرر کیا گیا تھا لیکن چھ ماہ سے بھی کم مدت میں انہوں نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔

فرحت خان کی کوچنگ میں پاکستان کی ٹیم کو آسٹریلیا کے خلاف تاریخ کی بدترین شکست سامنا کرنا پڑا تھا اور اس کے بعد خبریں زیر گردش تھیں کہ کوچ جلد عہدہ چھوڑ دیں گے۔

ذرائع کے مطابق پی ایچ ایف نے غیر ملکی کوچ لانے کے لیے تیاریاں شروع کردیں ہیں اور نئے کوچ کا تعلق ممکنہ طور پر جرمنی یا آسٹریلیا سے ہو سکتا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 28 نومبر 2024
کارٹون : 27 نومبر 2024