• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

کیا آپ نے ورن دھون کا شاندار گھر دیکھا؟

شائع December 18, 2017
ورن دھون کا شمار بولی وڈ کے کامیاب اداکاروں میں کیا جاتا ہے —۔
ورن دھون کا شمار بولی وڈ کے کامیاب اداکاروں میں کیا جاتا ہے —۔

اپنا خود کا گھر بنانا شاید ہر کسی کا خواب ہوتا ہے اور اگر فلمی اسٹارز کی بات کی جائے تو کامیابی کے بعد ان کی خواہش بھی یہی ہوتی ہے وہ اپنا خود کا مکان تیار کریں۔

اگر بات بولی وڈ اداکار ورن دھون کی کریں تو شاید ان کا بھی بولی وڈ انڈسٹری میں شامل ہونے کے بعد ایک خواب اپنا خود کا گھر بنانا تھا جسے آخر کار انہوں نے پورا بھی کرلیا۔

ویسے تو ورن دھون خان شمار اس وقت بولی وڈ کے کامیاب اداکاروں میں کیا جارہا ہے اور ان کے والد بھی اس انڈسٹری کے امیر ترین ہدایت کار مانے جاتے ہیں، البتہ ورن کو اداکاری شروع کیے ہوئے زیادہ وقت نہیں گزرا۔

مزید پڑھیں: ورن دھون کے نام ایک بڑا اعزاز

انہوں نے بولی وڈ میں اپنے کیریئر کا آغاز 2012 کی فلم ’اسٹوڈنٹ آف دی ایئر‘ کے ساتھ کیا تھا، جس کے بعد وہ کئی کامیاب فلموں میں جلوہ گر ہوئے۔

انڈسٹری میں اتنی کامیابی حاصل کرنے کے بعد آخر کار ورن دھون نے اپنا خود کا شاندار گھر تیار کرلیا، جس کی ویڈیو معروف اداکار اور ورن کے والد کے قریبی دوست انوپم کھیر نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر شیئر کی۔

انوپم کھیر نے یہ ویڈیو اس وقت بنائی جب ورن کے نئے گھر میں کوئی تقریب جاری تھی، اس دوران انہوں گھر کا ہر حصہ مداحوں کو دکھایا جبکہ یہ بھی کہا کہ انہیں ورن پر فخر ہے۔

اس ویڈیو میں ورن دھون کے والد ڈیوڈ دھون میں نظر آئے۔

خیال رہے کہ ڈیوڈ دھون اور انوپم کھیر نے ایک ساتھ شعلہ اور شبنم، حسینہ مان جائے گی جیسی فلموں میں کام کیا۔

جبکہ ورن دھون اور انوپم کھیر میں تیرا ہیرو اور جڑواں 2 میں ایک ساتھ کام کرچکے ہیں۔

واضح رہے کہ ورن دھون کے علاوہ حال ہی میں رنبیر کپور نے بھی اپنا خود کا گھر ممبئی میں بنوایا، جس کو شاہ رخ خان کی اہلیہ گوری خان نے ڈیزائن کیا۔

What's new at #GauriKhanDesigns? Just our lucky mascot dropping in...

A post shared by Gauri Khan (@gaurikhan) on

البتہ ورن دھون کے گھر کو ان کی والدہ نے ہی ڈیزائن کیا۔

امیتابھ بچن کا گھر جلسہ —۔
امیتابھ بچن کا گھر جلسہ —۔

بولی وڈ اداکاروں کے لیے اپنا خود کا شاندار گھر تیار کرنا شاید بےحد ضروری ہے، اس کی ایک مثال شاہ رخ خان گھر ’منت‘ ہے جبکہ امیتابھ بچن نے اپنے گھر کو ’جلسہ‘ کا نام دیا ہے۔

شاہ رخ خان کا گھر منت —۔
شاہ رخ خان کا گھر منت —۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024