• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:12pm
  • LHR: Zuhr 12:01pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:26pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:12pm
  • LHR: Zuhr 12:01pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:26pm

تبو نے اجے دیوگن کے ساتھ اپنے تعلقات کی وضاحت کردی

شائع December 17, 2017

بولی وڈ اداکارہ تبو ویسے تو پہلے بھی ایکشن ہیرو اجے دیوگن کے ساتھ اپنے تعلقات سے متعلق کھل کا بات کر چکی ہیں، وہ مان چکی ہیں کہ وہ ان کے ساتھ مساوی بنیادوں پر کام کرتی ہیں۔

تبو نے پہلی انکشاف کیا تھا کہ وہ اور اجے دیوگن بچپن کے دوست ہیں، اور ان کے درمیان کسی حد تک محبت بھی رہی ہے۔

تبو یہ انکشاف بھی کر چکی ہیں کہ اگر آج تک وہ غیر شادی شدہ ہیں تو اس کی وجہ بھی اجے دیوگن ہی ہیں۔

تاہم ایک بار پھر انہوں نے ساتھی اداکار اجے دیوگن اور اپنے تعلق سے متعلق کھل کر بات کی، اور کہا کہ وہ دونوں ایک ساتھ پلے اور بڑے ہوئے ہیں۔

ہندوستان ٹائمز کے مطابق تبو کا کہنا تھا کہ اجے دیوگن اور وہ ایک دوسرے کو 13 سے 14 سال کی عمر سے جانتے ہیں، اور دونوں ممبئی کے نواحی دیہی علاقے ’جوہو‘ میں ایک ساتھ پلے اور بڑے ہوئے۔

A post shared by Tabu (@tabutiful) on

یہ بھی پڑھیں: تبو نے اجے دیوگن کے ساتھ فلمیں کرنے کی وجہ بتادی

تبو نے ماضی کو یاد کرتے ہوئے شرارتی انداز میں بتایا کہ اجے دیوگن ہمیشہ لڑکوں کے ایک گروپ کے ساتھ ہوتا تھا، جو ان کی لڑکیوں کے گروپ کو پھنسانے کے چکر میں ہوتا تھا۔

تبو کا کہنا تھا کہ اجے دیوگن ان کے بھائی کا بچپن کا دوست ہے، اور یہ دونوں بھی ایک دوسرے کو بچپن کے زمانے سے جانتے ہیں۔

تبو کے مطابق انہوں نے اجے دیوگن کے ساتھ 2015 میں فلم ’درشیام‘ میں 18 سال کے وقفے کے بعد فلموں میں کام کیا، یہ اتفاق کی بات ہے کہ وہ دونوں بچپن کے دوست ہونے، ایک ہی انڈسٹری میں کام کرنے کے باوجود اتنے عرصے تک انہوں نے ایک دوسرے کے ساتھ کام نہیں کیا۔

مزید پڑھیں: اجے دیوگن اور تبو ایک ساتھ

انہوں نے اجے دیوگن کے ساتھ کی گئی فلموں کے کام کو خاندان کا حصہ قرار دیا۔

خیال رہے کہ تبو اور اجے دیوگن نے لگ بھگ 5 فلموں میں کام کیا، رواں برس اکتوبر میں ان کی کامیڈین ایکشن فلم ’گول مال اگین‘ ریلیز ہوئی، جس نے باکس آفس پر ریکارڈ بزنس کیا۔

اس سے قبل 2015 میں وہ ’درشیام‘ میں ایک ساتھ نظر آئے، اس سے قبل 199 میں ’تھکشک‘ 1995 میں ’حقیقت‘ اور 1994 میں ’وجے پتھ‘ میں بھی ایک ساتھ نظر آئے۔

Images of the year.

A post shared by Tabu (@tabutiful) on

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024