• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

راجن پور: ٹرک نے کار کو کچل دیا، 3 ایف سی اہلکار جاں بحق

شائع December 17, 2017

راجن پور: صوبہ پنجاب کے علاقے راجن پور میں ٹرک نے کار کو کچل دیا جس کے نتیجے میں کار میں سوار 3 ایف سی اہلکار جاں بحق اور 3 زخمی ہوگئے جبکہ ٹرک ڈرائیور فرار ہوگیا۔

پولیس کے مطابق ضلع راجن پور میں روجھان انڈس ہائی وے پر تیز رفتار ٹرک نے کار کو کچل دیا۔

انہوں نے بتایا کہ حادثے کے نتیجے میں کار مکمل تباہ ہوگئی جبکہ کار میں سوار 3 ایف سی اہلکار جاں بحق اور 3 زخمی ہوگئے۔

مزید پڑھیں: خطرناک پھاٹک:’184 ٹرین حادثات میں 100 افراد ہلاک ہوئے‘

پولیس نے بتایا کہ حادثے کے بعد ٹرک کا ڈرائیور فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا جس کی تلاش کے لیے کارروائی کا آغاز کردیا گیا۔

ریسکیو رضاکاروں نے حادثے میں زخمی ہونے والوں کو روجھان کے ہسپتال شاہوالی میں طبی امداد کے لیے منتقل کیا جہاں اسے انہیں رحیم یار خان ہسپتال ریفر کردیا گیا۔

پولیس نے بتایا کہ ایف سی اہلکار کراچی سے اسلام آباد جارہے تھے کہ ان کی کار کو روجھان انڈس ہائی وے پر حادثہ پیش آیا۔

یہ بھی پڑھیں: پنجاب بھر میں مختلف حادثات میں 8 افراد جاں بحق، متعدد زخمی

حادثے میں جاں بحق ہونیوالوں کی شناخت ایف سی کے اسسٹنٹ صوبیدار محمد اسلم، نائیک حوالدار عمر علی اور حسن علی کے ناموں سے ہوئی جبکہ زخمیوں میں توڑگل، حبیب اللہ اور سخت علی شامل ہیں۔

ادھر ڈان کی رپورٹ کے مطابق گذشتہ روز شانگلہ اور بٹاگرام کے اضلاع میں دو مختلف حادثات میں 5 افراد جاں بحق ہوئے جن میں 3 فوجی اہلکار بھی شامل تھے۔

پولیس کے مطابق قراقرم ہائی وے پر بیشام میں ایک کار کھائی میں جاگری جس کے نتیجے میں 3 فوجی اہلکار ہلاک اور 2 زخمی ہو گئے۔

مزید پڑھیں: پنجاب: دھند سے ہونے والے حادثات میں 10 افراد ہلاک

دوسری جانب بٹا گرام کے علاقے میں ایک نجی اسکول وین کی گاڑی ایک ٹریلر سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں ایک طالب علم اور ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024