• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:14am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:41am Sunrise 7:10am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:14am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:41am Sunrise 7:10am

’کراچی سرکلرریلوے پر اب کوئی اختلاف نہیں رہا‘

شائع December 17, 2017

کراچی: وفاقی وزیرریلوے خواجہ سعد رفیق کا کہنا ہے کہ کراچی سرکلرریلوے (کے سی آر) منصوبے کے آغاز میں حائل تمام معاملات درست کرلیے گئے ہیں۔

کراچی سٹی اسٹیشن میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ’وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے منصوبے کی تکمیل میں ذاتی دلچسپی اور باہمی تفہیم سے تمام مسائل حل کئے اور اب پہلی مرتبہ کراچی سرکلولر منصوبہ ٹھیک ٹریک پر ہے‘۔

یہ پڑھیں: کراچی سرکلر ریلوے کے روٹ سے تجاوزات ہٹانے کا حکم

انہوں نے واضح کیا کہ ‘دونوں جانب سے کے سی آر کے معاملے پر اب کوئی اختلاف رائے نہیں ہے‘۔

خواجہ سعد رفیق نے بتایا کہ وہ کراچی سکولر منصوبے کے حوالے متعدد بار وزیراعلیٰ سندھ سے ذاتی حیثیت میں ملاقات کر چکے ہیں اور آخری ملاقات جمعے کو ہوئی۔

وزیرریلوے نے صحافیوں کوبتایا کہ ‘کراچی میں دیگر منصوبوں خصوصاً کراچی تا پشاور مین ریلوے لائن منصوبے کی تکیمل سے چاروں صوبوں کے لوگ فائدہ اٹھا سکیں گے‘۔

یہ بھی پڑھیں: 'کراچی سرکلر ریلوے سمیت 3 منصوبے سی پیک میں شامل'

سعد رفیق کے مطابق پاک چین اقتصادی راہداری (سی پیک) منصوبوں کے تحت کراچی یا پشاور مین ریلوے لائن منصوبے پر 2018 کی تیسری سہ ماہی میں کام کا آغاز ہوجائے گا۔

انہوں نے کہا کہ منصوبے کی تکیمل میں طویل وقت درکار ہوگا لیکن مکمل ہونے کے بعد ایک صدی تک کارآمد رہے گا۔

مزید پڑھیں: سی پیک : کراچی - پشاور ریلوے ٹریک سگنل فری ہوگا

اس موقع پر وزیر ریلوے نے کہا کہ ‘سیاسی منظر نامے پر ہر روز نئی تبدیلی رونما ہو رہی ہے اور میں صرف عاجزی سے درخواست کروں گا کہ تمام ترقیاتی منصوبے اگلے برس انتخابات سے قبل مکمل کرلیے جائیں کیوں کہ ملک کسی نئے سیاسی تجربے کا متحمل نہیں ہوسکتا’۔

آخرمیں انہوں نے کہا کہ ‘اب کوئی معاملہ سیاسی نہیں بلکہ ملکی استحکام سے منسوب ہے’۔


یہ خبر 17 دسمبر 2017 کو ڈان اخبار میں شائع ہوئی

کارٹون

کارٹون : 24 دسمبر 2024
کارٹون : 23 دسمبر 2024