• KHI: Maghrib 5:42pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 4:59pm Isha 6:25pm
  • ISB: Maghrib 5:00pm Isha 6:28pm
  • KHI: Maghrib 5:42pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 4:59pm Isha 6:25pm
  • ISB: Maghrib 5:00pm Isha 6:28pm

ایاز صادق نے وہی کہا جس کو وہ سمجھ چکے ہیں، اسپیکرسندھ اسمبلی

شائع December 16, 2017

سندھ اسمبلی کےاسپیکرآغاسراج درانی نے کہا ہےکہ اسپیکر ایازصادق نے جومحسوس کیا اسی بنیاد پر دل کی بات کر دی ہے کیونکہ وہ سمجھ چکے ہیں کہ حکومت کمزور ہے اورزیا دہ دیر نہیں چل سکتی۔

سکھر کے علاقے ڈریھا میں ایک تقریب میں شرکت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے آغا سراج درانی نے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے ایک بیان کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ 'جب ملک میں وزیر اعظم خود کو وزیر اعظم ماننے کو تیار نہ ہو تو حکومت کس طرح چل سکتی ہے'۔

خیال رہے کہ قومی اسمبلی کے اسپیکر ایاز صادق نے دو روز قبل اپنے ایک بیان میں خدشہ ظاہر کیا تھا کہ اسمبلیاں اپنی مدت پوری نہیں کرپائیں گی اور حکومت کے خلاف ایک گرینڈ اتحاد بنایا جائے گا۔

ایاز صادق نے کہا تھا کہ جو چیزیں ہورہی ہیں ایسا پہلے کبھی نہیں دیکھا لیکن ہر کسی کو ذاتی مفاد کے بجائے قومی مفاد کو ترجیح دینا ہوگا۔

مزید پڑھیں:ڈر ہےموجودہ اسمبلی اپنی مدت پوری نہیں کر پائے گی، سردار ایاز صادق

میڈیا سے گفتگو میں سراج درانی نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ عمران خان کو اگر جہانگیر ترین کی قربانی دینا تھی وہ دے چکے ہیں۔

انھوں نے کہا کہ ہم عمران خان سمیت جو کوئی بھی جہموریت کے لیے ساتھ چلنے کو تیار ہو جا ئے تو ہم جہموریت کے لیے اس کے ساتھ چلنے کو تیار ہیں مگر اس کے لیے گالم گلوچ اور من مانیاں نہیں چلیں گی۔

ان کا کہنا تھا کہ پی ایس پی اور پی ٹی آئی کے اتحاد سے پیپلزپارٹی کو کوئی فرق نہیں پڑے گا اوریہ تو وقت بتائے گا سندھ کے عوام ان کے ساتھ ہیں یا نہیں۔

سراج درانی نے کہا کہ عمران خان کا گذشتہ روز کا جلسہ ناکام ثابت ہوا ہے اس جلسے میں تو وہ صحیح طور پر ناچ گانا بھی نہیں کر سکےہیں۔

کارٹون

کارٹون : 27 نومبر 2024
کارٹون : 26 نومبر 2024