’دی لاسٹ جڈائے‘ پہلے دن سب سے زیادہ کمانے والی دوسری فلم
معروف امریکی ایپکس سیریز سائنس فنکشن فلم اسٹار وارز کی آٹھویں فلم کو گزشتہ دن امریکا سمیت دنیا بھر میں ریلیز کردیا گیا۔
فلم نے ابتدائی دن ہی امریکا بھر سے 4 کروڑ 50 لاکھ ڈالرز(پاکستانی 4 ارب 50 کروڑ سے زائد) بٹور کر اب تک سب سے زیادہ کمانے والی دوسری فلم کا اعزاز حاصل کرلیا۔
’اسٹار وارز: دی لاسٹ جڈائے‘ کو شمالی امریکا وکینیڈا کی 4 ہزار 232 سینما گھروں کی زینت بنایا گیا۔
ورائٹی کے مطابق ’اسٹار وارز: دی لاسٹ جڈائے‘ کو کینیڈا و امریکا کی 140 آئی میکس سینما گھروں، 640 پریمیم لارج اسکرینز، 3600 تھری ڈی اسکرینز اور 212 ڈی لوکیشنز پر پیش کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: ’اسٹار وارز‘ کو ’خلا‘میں دکھایا جائے گا
’اسٹار وارز: دی لاسٹ جڈائے‘ نے ریلیز کے پہلے ہی دن مقامی باکس آفس پر 4 کروڑ 50 لاکھ ڈالرز (پاکستانی 4 ارب 50 کروڑ روپے سے زائد) کا بزنس کرکے پہلے ہی دن اب تک سب سے زیادہ کمائی کرنے والی دوسری فلم کا اعزاز حاصل کرلیا۔
حیران کن بات یہ ہے کہ ’اسٹار وارز: دی لاسٹ جڈائے‘ کو اس وقت نمائش کے لیے پیش کیا گیا، جب فلم کو پیش کرنے والی کمپنی ’ڈزنی‘ نے معروف ہولی وڈ فلم ساز کمپنی ’فاکس 21 سینچری‘ کو 52 ارب ڈالرز (پاکستانی 57 کھرب سے زائد) کی رقم میں خریدنے کا اعلان کیا۔
’اسٹار وارز: دی لاسٹ جڈائے‘ کو ’ڈزنی‘ کے بینر تلے ہی پیش کیا گیا۔
مزید پڑھیں: اسٹار وارز کی آٹھویں فلم’دی لاسٹ جڈائے‘
خیال کیا جا رہا ہے کہ ’اسٹار وارز: دی لاسٹ جڈائے‘ پہلی ہے ہفتے 2 ارب ڈالر کی کمائی کرنے میں کامیاب ہوجائے گی۔
حیران کن بات یہ ہے کہ ’اسٹار وارز: دی لاسٹ جڈائے‘ سے قبل پہلے ہی دن اب تک سب سے زیادہ کمائی کرنے والی فلم بھی اسی سیریز کی ساتویں فلم تھیں، جسے 2015 میں پیش کیا گیا تھا۔
’اسٹار وارز: دی لاسٹ جڈائے‘ سے قبل ’اسٹار وارز: دی فورس اویکنز‘ نمائش کے پہلے دن سب سے زیادہ کماکر نیا ریکارڈ بنانے میں کامیاب ہوگئی تھی۔