• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

پانچ منٹ تک ڈانس کرنے کیلئے 5 کروڑ کی پیش کش

شائع December 15, 2017 اپ ڈیٹ December 20, 2017

ویسے تو فلمی اداکاروں کے معاوضے بھی لاکھوں اور کروڑوں روپے میں ہوتے ہیں، تاہم اگر کسی کو محض 5 منٹ دورانیے تک ڈانس کرنے کیلئے 5 کروڑ روپے کی پیش کش ہو تو یقینا یہ حیران کن بات ہوگی۔

خبریں ہیں کہ بولی وڈ پگی چوپس پریانکا چوپڑا کو محض 5 منٹ تک ڈانس کرنے کیلئے بھارتی 4 سے 5 کروڑ روپے دینے کی پیش کش کی گئی ہے۔

پریانکا چوپڑا کو کسی نجی محفل نہیں بلکہ ایک ایوارڈ شو میں سب کے سامنے بولی وڈ فلم کے گانے پر رقص کرنا ہوگا۔

ویسے بھی پریانکا چوپڑا کا شمار بولی وڈ کی ان اداکاراؤں میں ہوتا ہے، جنہیں بہترین ڈانسرز کہا اور سمجھا جاتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پریانکا چوپڑا دنیا کی طاقتور ترین خواتین میں شامل
گزشتہ 2 سال میں پہلی بار وہ ایوارڈ شو میں ڈانس کرتی نظر آئیں گی—فوٹو: کلرز ٹی وی
گزشتہ 2 سال میں پہلی بار وہ ایوارڈ شو میں ڈانس کرتی نظر آئیں گی—فوٹو: کلرز ٹی وی

بھارتی ویب سائٹ ’مڈ ڈے‘ نے اپنے ذرائع سے خبر دی کہ پریانکا چوپڑا کو ممبئی میں ہونے والے معروف بھارتی ایوارڈ شو میں رقص کرنے کے بدلے اتنے بھاری معاوضے کی پیش کش ہوئی۔

رپورٹ کے مطابق پریانکا چوپڑا کو رواں ماہ 19 دسمبر کو ممبئی میں ہونے والے معروف ’زی سائن ایوارڈز‘ میں بولی وڈ فلم کے گانے پر رقص کرنا ہوگا۔

انہیں بہترین ڈانسر بھی سمجھا جاتا ہے—فوٹو: مڈ ڈے
انہیں بہترین ڈانسر بھی سمجھا جاتا ہے—فوٹو: مڈ ڈے

مزید پڑھیں: بولڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا حقیقت میں شرمیلی؟

پریانکا چوپڑا کی ٹیم میں شامل عہدیدار کے مطابق ایوارڈ منعقد کرانے والی انتظامیہ اداکارہ کو ایک منٹ کی پرفارمنس کے لیے تقریبا ایک کروڑ بھارتی روپے بھی دینے کیلئے تیار ہے۔

اداکارہ کی ٹیم میں شامل عہدیدار کے مطابق ایوارڈ شو کی انتظامیہ جانتی ہے کہ پریانکا چوپڑا کی شو میں ڈانس یا موجودگی کتنی اہمیت رکھتی ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ 2 سال میں یہ پہلا موقع ہوگا کہ پریانکا چوپڑا کسی ایوارڈ شو میں پرفارمنس کریں گی۔

پریانکا چوپڑا گزشتہ 2 سال سے بولی وڈ کے بجائے اپنے ہولی وڈ منصوبوں پر توجہ مرکوز رکھے ہوئے ہے۔

وہ ان دنوں اپنی امریکی ڈرامے ’کوانٹیکو‘ کے تیسرے سیزن کی شوٹنگ میں مصروف رہنے سمیت دیگر ہولی وڈ فلموں اور منصوبوں کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024