• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

’اسٹار وارز‘ کو ’خلا‘میں دکھایا جائے گا

شائع December 15, 2017 اپ ڈیٹ December 17, 2017
یہ فلم سیریز کی آٹھویں فلم ہے—پرومو فوٹو
یہ فلم سیریز کی آٹھویں فلم ہے—پرومو فوٹو

ویسے تو امریکی ایپک اسپیس اوپرا فلم سیریز’اسٹارز وارز‘ کی آٹھویں فلم ’دی لاسٹ جیڈی‘ کوآج یعنی 15 دسمبر کو دنیا بھر میں ریلیز کیا جائے گا، تاہم اب اسے خلا میں بھی دکھایا جائے گا۔

جی ہاں، امریکا کے خلائی تحقیقاتی ادارے’ناسا‘ نے کہا ہے کہ وہ’اسٹار وارز: دی لاسٹ جیڈی کی’انٹرنیشنل اسپیس اسٹیشن‘ (آئی ایس ایس) میں خصوصی اسکریننگ کی جائے گی۔

رواں برس کے موسم سرما کا یہ پہلا موقع ہوگا کہ ’عالمی خلائی اسٹیشن‘ پر فلم کو دکھایا جائے گا۔

برطانوی اخبار ’دی انڈپینڈنٹ‘ کے مطابق ناسا کے پبلک افیئرآفیسر ڈین ہوٹ نے بتایا کہ ’اسٹار وارز: دی لاسٹ جیڈی‘ کو خصوصی طور پر خلائی اسٹیشن میں دکھایا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: اسٹار وارز’دی لاسٹ جیڈی‘ کا ٹریلر جاری

تاہم ڈین ہوٹ نے یہ نہیں بتایا کہ فلم کو کب اور کیسے دکھایا جائے گا۔

ڈین ہوٹ نے کہا کہ یہ ابھی کہنا قبل از وقت ہے کہ اسٹار وارز کو کب دکھایا جائے گا، تاہم یہ طے ہے کہ عالمی خلائی اسٹیشن پر اس کی خصوصی اسکریننگ ہوگی۔

خیال رہے کہ اسٹار وارز: دی لاسٹ جیڈی‘ اسی سیریز کی 8 ویں فلم ہے، جسے دنیا بھر میں آج ریلیز کیا جا رہا ہے۔

مزید پڑھیں: ’اسٹار وارز 8‘ کے کردار

خیال کیا جا رہا ہے کہ ’اسٹار وارز‘ ریلیز کے پہلے ہی دن ریکارڈ کمائی کرکے سیریز کی پرانی فلموں کی کمائی کا ریکارڈ توڑ دے گی۔

’دی لاسٹ جیڈی‘ کی خاص بات یہ ہے کہ اس فلم میں کیری فشر آخری بار نظر آئیں گی، فلم کی شوٹنگ کے دوران ہی وہ چل بسیں تھیں، اسٹار وارز کی اس فلم میں ان کی جگہ اکیڈمی ایوارڈ یافتہ لورا ڈیرن نے لی ہے۔

پروڈیوسر کیتھالین کینیڈی اور رام برگمن کی فلم ’دی لاسٹ جیڈی‘ کی ہدایات ریان جوہنسن نے دی ہیں۔

فلم کو والٹ ڈزنی اسٹوڈیوز اور موشن پکچرز کے بینر تلے ریلیز کیا جائے گا، فلم کی کاسٹ میں مارک ہیمل، ایڈم ڈرائیور، ڈیسے رائڈلے، اوسکر ایساک، لپیتا نویونگو و دیگر شامل ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024