• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

چیئرمین پی ٹی وی عطاء الحق قاسمی مستعفی

شائع December 14, 2017

اسلام آباد: قومی نشریاتی ادارے پاکستان ٹیلی ویژن ورک (پی ٹی وی) کے چیئرمین عطاءالحق قاسمی نے مبینہ طور پر وزرات اطلاعات و نشریات کے مایوس کن رویے سے دلبرداشہ ہو کر استعفیٰ دے دیا۔

انفارمیشن سیکریٹری سردار احمد نواز کو ارسال کیے گئے استعفے میں عطاء الحق قاسمی نے کہا کہ ‘قومی تاریخ و ادب کی وزارت اور وفاقی وزارت اطلاعات و نشریات میں موجودہ حالات کے تناظر میں میرے لیے پی ٹی وی کی کھوئی ہوئی ساخت کو بحال کرنا ممکن نہیں’۔

یہ پڑھیں: ہراساں کرنے کا الزام: ’پی ٹی وی‘ کے ڈائریکٹر کرنٹ افیئرز برطرف

عطاءالحق قاسمی کو 23 دسمبر 2015 کو پی ٹی وی کا چیئرمین تعینات کیا گیا تھا اور مستعفی ہونے کے بعد وہ مزید 30 دن تک اس عہدے پر اپنی خدمات جاری رکھیں گے۔

پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس کے تحت سردار احمد نواز کو گریڈ 22 پر ترقی دی گئی تھی اور بعد ازاں انہیں اپریل 2017 میں پی ٹی وی کا قائم مقام مینیجنگ ڈائریکٹر مقرر کیا گیا اس کے پانچ روز بعد ہی عطاء الحق قاسمی نے چیئرمین کی ذمہ داریوں کے ساتھ ساتھ ایم ڈی کا عہدہ بھی سنبھال لیا۔

یہ بھی پڑھیں: پی ٹی وی کی سب سے بہترین اداکارائیں

اطلاعات اور نشریات کی قائمہ کمیٹی نے اپریل کے پہلے ہفتے میں تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے مذکورہ عمل کو ‘غیرقانونی تعیناتی’ قرار دیا تھا۔

وزیرمملکت برائے اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کمیٹی کو آگاہ کیا تھا کہ پی ٹی وی بورڈ نے ایک قراردار کے ذریعے عطاء الحق قاسمی کو عارضی تعینات کیا تھا۔

مریم اورنگزیب نے اقرار کیا کہ اس ضمن میں وزیر اطلاعات کو آگاہ نہیں کیا گیا تھا۔

مزید پڑھیں: پی ٹی وی ڈراموں کا زوال

مریم اورنگزیب نے کہا تھا کہ وزارت اطلاعات پی ٹی وی بورڈ کے فیصلے کو کالعدم قرار دے کر مینیجنگ ڈائریکٹر کی تعیناتی تک وفاقی اطلاعات کے سیکریٹری کو ایم ڈی پی ٹی وی کا اضافی چارج دے سکتی ہے۔

واضح رہے کہ پی ٹی وی میں گزشتہ 8 مہینوں میں کوئی بھی معمول کی تعیناتی نہیں ہوئی۔


یہ خبر 14 دسمبر 2017 کو ڈان اخبار میں شائع ہوئی

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024