• KHI: Maghrib 6:04pm Isha 7:24pm
  • LHR: Maghrib 5:21pm Isha 6:47pm
  • ISB: Maghrib 5:22pm Isha 6:49pm
  • KHI: Maghrib 6:04pm Isha 7:24pm
  • LHR: Maghrib 5:21pm Isha 6:47pm
  • ISB: Maghrib 5:22pm Isha 6:49pm

روہت کا اپنی بیوی کو شادی کی سالگرہ کا منفرد تحفہ

شائع December 13, 2017
شادی کی سالگرہ پر تاریخی ڈبل سنچری اسکور کرنے پر روہت شرما کی بیوی انہیں مبارکباد دے رہی ہیں— فوٹو: اے ایف پی
شادی کی سالگرہ پر تاریخی ڈبل سنچری اسکور کرنے پر روہت شرما کی بیوی انہیں مبارکباد دے رہی ہیں— فوٹو: اے ایف پی

چندی گڑھ: بھارتی ٹیم کے مایہ ناز اوپننگ بیٹسمین اور قائم مقام کپتان روہت شرما نے شادی کی دوسری سالگرہ کے موقع پر اپنی اہلیہ ریتیکا کو تاریخ ساز ڈبل سنچری کا تحفہ پیش کیا۔

دونوں 13 دسمبر 2015 کو رشتہ ازدواج سے منسلک ہوئے تھے اور آج ان کی شادی کی دوسری سالگرہ تھی۔

روہت شرما نے گزشتہ روز سری لنکا کے خلاف دوسرے ایک روزہ میچ میں انتہائی شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ریکارڈ ساز ڈبل سنچری اسکور کی اور ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ کی تاریخ میں تین ڈبل سنچریاں بنانے والے دنیا کے پہلے بلے باز بن گئے ہیں۔

تاریخ ساز ڈبل سنچری بنانے کے بعد شرما نے اپنے بیان میں کہا کہ یہ لمحہ میرے لیے باعث فخر ہے، میں اپنی خوشی الفاظ میں بیاں نہیں کر سکتا اور اس ڈبل سنچری کو خصوصی طور پر اپنی اہلیہ ریتیکا کے نام کرتا ہوں۔

کارٹون

کارٹون : 15 جنوری 2025
کارٹون : 14 جنوری 2025