• KHI: Zuhr 12:16pm Asr 4:16pm
  • LHR: Zuhr 11:46am Asr 3:37pm
  • ISB: Zuhr 11:51am Asr 3:39pm
  • KHI: Zuhr 12:16pm Asr 4:16pm
  • LHR: Zuhr 11:46am Asr 3:37pm
  • ISB: Zuhr 11:51am Asr 3:39pm

’ٹائیگر زندہ ہے‘ کی نمائش پر پاکستان میں پابندی

شائع December 13, 2017
سلمان خان کی فلم ’ایک تھا ٹائیگر‘ کے بعد ’ٹائیگر زندہ ہے‘ بھی پاکستان میں ریلیز نہیں ہوپائے گی —۔
سلمان خان کی فلم ’ایک تھا ٹائیگر‘ کے بعد ’ٹائیگر زندہ ہے‘ بھی پاکستان میں ریلیز نہیں ہوپائے گی —۔

بولی وڈ اداکار سلمان خان کی فلم ’ٹائیگر زندہ ہے‘ رواں ماہ 22 تاریخ کو دنیا بھر میں ریلیز کی جائے گی، البتہ پاکستان میں اس فلم کی ریلیز پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔

ڈان نیوز کے مطابق وزرات اطلاعات نے سینسر بورڈ کی سفارش کے بعد فلم ’ٹائیگر زندہ ہے‘ کے لیے این او سی جاری کرنے سے انکار کردیا۔

مزید پڑھیں: سلمان خان کی فلم پر پاکستان کے تحفظات

رپورٹ میں بتایا گیا کے فلم میں پاکستان سے متعلق سینز موجود ہیں، جس کی وجہ سے اسے سینسر بورڈ نے کلیئر نہیں کیا۔

خیال رہے کہ فلم ٹائیگر زندہ ہے‘ سلمان خان کی 2012 میں ریلیز ہوئی فلم ’ایک تھا ٹائیگر‘ کا سیکوئل ہے۔

فلم ’ایک تھا ٹائیگر‘ کو بھی پاکستان میں پابندی کا سامنا کرنا پڑا تھا، اس فلم میں سلمان خان نے ہندوستانی جبکہ کترینہ کیف نے پاکستانی جاسوس کا کردار ادا کیا۔

یہ بھی پڑھیں: ’ ٹائیگر زندہ ہے‘ حقیقی واقعے پر مبنی فلم؟

یہ دونوں اس نئی فلم میں بھی یہی کردار دھراتے نظر آئیں گے۔

فلم میں پاکستانی گلوکار عاطف اسلم نے بھی ایک گانا گایا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 31 اکتوبر 2024
کارٹون : 30 اکتوبر 2024